data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بولان ( آئی این پی )چانڈیو قومی اتحاد بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر چیف غلام محمد چانڈیہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں ڈاکٹروں نے اپنی پرائیوٹ کلینک اور بڑے اسپتالوں کو کاروبار بنایا ہوا ہے مریض سرکاری اسپتالوں میں چیکپ کے لئے آتے ہیں انہیں حکومتی اسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کی داستان بتا کر اپنے پرائیوٹ اسپتالوں میں بلا کر انھیں غیر معیاری ادویات کیساتھ علاج کرکے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے سبی کے رہائشی غلام سرور چانڈیا اپنی فیملی کو بی ایم سی اسپتال کوئٹہ میں ایک لیڈی ڈاکٹر کو ڈیلیوری کا چیکپ کروایا جہاں پر لیڈی ڈاکٹر نے بی ایم سی اسپتال میں سہولیات کی عدم دستیابی کی داستان سنا کر اپنے پرائیوٹ ڈاکٹر زمان بلوچ اسپتال قمبرانی روڈ کے مقام پر شام کے وقت آنے کا کہا گیا جہاں پر غلام سرور چانڈیا نے اپنی فیملی کو ڈیلیوری کے لے گیا وہاں پر نا تجربے کار لیڈی ڈاکٹر نے متاثرہ شخص کی اہلیہ کا آپریشن کرکے اسکی حالت غیر کرکے فوری ڈسچارج کر دیا جس پر انہوںنے اپنی اہلیہ کو سول اسپتال منتقل کیا ، متاثرہ غلام سرور چانڈیا اپنی اہلیہ جو زندگی کی کشمکش میں علاج ہو رہا ہے چیف غلام محمد چانڈیا نے کہا کہ کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں سرکاری ڈاکٹر پرائیوٹ اسپتالوں میں پریکٹس کے نام پر اپنا کاروبار بنایا ہوا ہے انسانی زندگیوں کیساتھ دونوں ہاتھوں سے کھیل رہے ہیں بیرون ممالک کے دوروں اور اپنی دوگنی کمیشن کمائی پر غیر معیاری ادویات کا استعمال کروا کر غیر معیاری علاج و معالجہ کر رہے ہیں جہاں پر غلام سرور چانڈیا سمیت کئی گھرانوں کی زندگیوں کیساتھ کھیل چکے ہیں اور انسانی موت کا کھیل جاری ہے چیف غلام محمد چانڈیا نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی چیف سیکریٹری بلوچستان سیکرٹری صحت اور ڈی جی صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ غلام سرور چانڈیا کیساتھ انصاف کیا جائے اورمذکو رہ ڈاکٹر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور اسکا لائیسنس کینسل کیا جائے بصورت چانڈیو قومی اتحاد بلوچستان سخت پر امن احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے ۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اسپتالوں میں

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 513 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 62 ہزار 144پر آگیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 892 کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 62 ہزار 844 کی بلندی تک بھی گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 631 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈومحمد خان ،BISP پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے 2 ملزم گرفتار
  • ’تیری خاطر بیوی کو قتل کر دیا‘، سرجن کا ڈیجیٹل پے منٹ ایپلیکیشن کے ذریعے محبوبہ کے نام پیغام
  • لاہور ہائیکورٹ: جعلی دودھ فروخت کرنیوالے ملزم کی ضمانت مسترد
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
  • جنوبی کوریا میں موت کاروبار کا ذریعہ کیسے بن گئی؟
  • ڈینگی سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، اسپتالوں میںجگہ کم پڑ گئی
  • پاکستان میں ہیلتھ کا بجٹ گیارہ سو 56 بلین روپے ہے، سید مصطفی کمال
  • پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ جگر کی 1000 پیوندکاریاں کر کے دنیا کے صف اول کے اسپتالوں میں شامل
  • اسلام آباد میں 24گھنٹوں کے دوران 23نئے ڈینگی کیسزرپورٹ ہوئے