ن لیگ، پی پی نے چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کردیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر دستخط کر دیے ہیں، اور امکان ہے کہ یہ تحریک آج ہی قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے اپنے استعفے کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے حامی وزراء اور اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی اور جاری منصوبوں کی تکمیل کی ضمانت دی جائے تاکہ ان کے حلقوں میں ترقیاتی عمل متاثر نہ ہو۔
تحریکِ عدم اعتماد پیش کیے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے وزراء اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے کر اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر جا بیٹھیں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے تاحال وزارتِ عظمیٰ کے لیے کسی امیدوار کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ تحریکِ عدم اعتماد کے مسودے میں نئے قائدِ ایوان کے نام کے لیے جگہ خالی چھوڑی گئی ہے، تاہم ذرائع کے مطابق چوہدری یاسین اور چوہدری لطیف اکبر وزارتِ عظمیٰ کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیے جا رہے ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ آصف علی زرداری کا ایک خصوصی ایلچی مظفرآباد روانہ ہوگا جو پیپلز پارٹی قیادت کی جانب سے نئے وزیراعظم کے نام کا سیل بند خط اپنے ساتھ لے کر جائے گا۔ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل اسی خط میں درج نام کو باضابطہ طور پر مسودے میں شامل کیا جائے گا، کیونکہ آئینی تقاضے کے مطابق تحریکِ عدم اعتماد کے کاغذات میں ہی نئے قائدِ ایوان کا نام لکھنا ضروری ہوتا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ و پی پی نے دستخط کر دیے: فیصل ممتاز راٹھور
سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور—فائل فوٹوسیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔
اسلام آباد میں جیو نیوز سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے امیدوار کا اعلان ایک دو روز میں پارٹی قیادت کرے گی۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرا دی۔
سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ایوان میں 9 ووٹ ہیں، جبکہ ن لیگ کی جانب سے راجہ فاروق حیدر نے دستخط کیے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں اس وقت کل 37 ممبران کی کھل کر حمایت حاصل ہے، جبکہ مزید 5 ارکانِ اسمبلی نے حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔