تحریک انصاف کا ’’ پی پی بھگائو، سندھ بچائو تحریک‘‘ شروع کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251030-08-31
حیدرآباد (نمائندہ جسارت) تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیاہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے جلد ہی ’’پی پی بھگائو،سندھ بچائو تحریک‘‘ شروع کی جائے گی، ماضی یا حال میں جو بھی غیرقانونی یا ہارس ٹریڈنگ ہوئی ہے، اس کا مرکز پی پی سندھ ہائوس ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد میں ڈینگی وبائی صورت اختیار کر چکا ہے، جس کی وجہ سے سرکاری اور نجی دونوں اسپتال بھر چکے ہیں۔ سندھ حکومت اور صحت محکمہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔حلیم عادل نے کہا کہ حیدرآباد میں حال ہی میں 18ڈینگی کے مریض فوت ہوئے اور ہزاروں افراد اس مرض میں مبتلا ہیں اور جانیں بچانے میں صحت محکمہ بالکل ناکام ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی پی کے حکمرانوں کی کرپشن نے صحت سمیت سرکاری اداروں کو تباہ کر دیا ہے جو لوگ سندھ میں صحت کی سہولیات کے دعوے کرتے ہیں، ان کے اپنے صوبے کے لوگ اپنے معصوم بچوں کا علاج کہاں کراتے ہیں، یہ سوچنے والی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ بچوں کا علاج خیبرپختونخوا (کے پی کے)میں کراتے ہیں، یہ عمل درست ہو سکتا ہے مگر اس سے سندھ حکومت کی بدحالی ظاہر ہوتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی سرکاری اسپتالوں میں ادویات ،مناسب ڈاکٹر زاور نہ ہی عملہ ہے ، جس کی وجہ سے لوگ مر رہے ہیں اور مجبوراً نجی اسپتالوں میں علاج کرواتے ہیں۔کے پی کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے استعفے پر بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم نے اپنے وزیر اعلی یا ہماری صوبائی حکومت کے استعفے کو پی پی کے نامزد گورنر کے ذریعے قبول کرنے سے پہلے انکار کیا، مگر پی پی کے گورنر پر دبائو پڑا اور آخرکار استعفیٰ قبول کر لیا گیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ ماضی یا حال میں جو بھی غیرقانونی یا ہارس ٹریڈنگ ہوئی، اس کا مرکز پی پی سندھ ہائوس ہے۔ لہذا میں اپنے پی پی کے حامیوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اگر آپ غیرجمہوری سرگرمیاں کرنا چاہتے ہیں تو اپنے دوسرے گھروں/دفاتر میں کریںسندھ ہائوس کی حرمت اور وقار کوپامال نہ کریں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ انہوں نے پی پی کے
پڑھیں:
اسرائیلی آرمی چیف کا حماس کیخلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان
ویب ڈیسک :اسرائیلی آرمی چیف نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے خلاف جنگ ختم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیل کے سر پر جنگ کا جنون سوار ہے اور اس کے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ اُس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک آخری مغوی کی لاش واپس نہیں لائی جاتی۔
اسرائیلی آرمی چیف نے کہا کہ فوج مستقبل کی طرف دیکھ رہی ہے مگر ماضی کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھائے ہوئے ہے۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
جنرل ایال ضمیر نے کہا کہ تجربات سے سیکھنا اور سبق اخذ کرنا ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فریضہ ہے اور ہم یہ کام ہمت اور عزم کے ساتھ کریں گے, فوجیوں سے خطاب میں کہا کہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہمیں اپنے مشن کو مکمل کرنا ہے، مغویوں کی واپسی اور حماس کے خلاف مہم جاری رکھنی ہے۔