City 42:
2025-10-30@12:43:38 GMT

تنخواہ اور پنشن، سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT

ویب ڈیسک: سرکاری ملازمین اور پنشنرز کیلئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے بڑی خوشخبری آگئی۔

  پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کی تنخواہیں اور پنشن معمول سے قبل ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا،پنجاب فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اکتوبر کی تنخواہیں اور پنشن کل جمعہ 31 اکتوبر 2025 کو جاری کی جائیں گی۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم اور 2 نومبر بروز ہفتہ اور اتوار سرکاری تعطیلات ہیں، اس لیے بروقت ادائیگی یقینی بنانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

 سیکشن آفیسر (ایف آر) محمد یونس کے دستخط سے جاری مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب اور تمام ضلعی اکاؤنٹس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کیا جائے،یہ سرکلر تمام انتظامی سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ماتحت محکموں کے سربراہان کو بھی بھیجا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، گورنر اور وزیراعلیٰ کے دفاتر کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: اور پنشن

پڑھیں:

شہید و مرحوم ملازمین کے ورثا کی فوری مدد کی جائے،عبداللطیف نظامانی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251028-2-12
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یونین اپنی جدوجہد سے یوں تو مسلسل مسائل کو حل کرارہی ہے لیکن اسکے باوجود یکے بعد دیگرے ہمارے انفرادی اور اجتماعی مسائل ایسے ہیں جو ہمہ وقت پائپ لائن میں ہوتے ہیں اور آہستہ آہستہ حل ہورہے ہیں جن میں شہید اور مرحوم ملازمین کی بیوہ کیلئے پی ایم پیکیج کے تحت فی بیوہ لاکھوں اور اجتماعی طور پر کروڑوں کی ادائیگیاں ، ملازمین کے ٹی اے، اوور ٹائم ، ہاف ڈیز، میڈیکل ، کرایہ مکان کے بلز کی کروڑوں کی ادائیگیاں کرائی گئیں ہیں، یونین نجکاری کے خلاف مسلسل برسر پیکار ہے لیکن حکومت کاکردار مزدور دشمنی پر مبنی ہے۔ وہ محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر بضد ہے جس کے خاتمے کیلئے ہم پر بھاری ذمہ داری عائد ہے اس نجکاری کی تلوار کو ہم اپنے اتحاد ، ایمانداری اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے ہی توڑ سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ہال حیدرآباد میں حیسکو ہیڈ کوارٹرز، جی ایس او ، کنسٹرکشن ، ایم اینڈ ٹی اور کمپنیوٹرزونز کے نمائندگان کے اہم اور ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میزبانی کے فرائض صوبائی سیکرٹری اقبال احمد خان نے اداکیے جبکہ اس موقع پر دیگر صوبائی اور زونلز نمائندگان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب میں صدر یونین نے مزید کہا کہ حیسکو میں افسران کا کردار رویہ بھی ہمارے ساتھ اچھا نہیں ہے وہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے ملازمین کو استعمال کررہے ہیں وہ ہمارے ناکردہ گناہوں کو بھی ہم پر تھوپ کر ہمیں بدنام اور خود سرخ رو ہورہے ہیں جبکہ ہمارا مقامی نمائندہ خاموشی تماشائی بن کر اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر ہے جو ہمارے لیے کسی لمحہ فکر سے کم نہیں اس کے لیے ہمیں مل کر اپنے اتحاد ،یونین کی ہدایت ، دیانت کو اپنا کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ بجلی بیور کریٹ و دیگر افسران کا نہیں ہے یہ مفادعامہ کا اہم اور قومی ادارہ ہے اس کی بقا کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہوگا کیونکہ اس کی بقا میں ہی ہم سب کی بقا شامل ہے اس وقت حیسکو میں کرپشن کا بازار گرم ہے ملازمین کے بلاوجہ تبادلے اور واجبات کی ادائیگی کیلئے وصولیاں مانگی جارہی ہیں جبکہ یونین بنا کسی لالچ ملازمین کی مراعات مسلسل جاری کرارہی ہیں ہمیں ایسی کالی بھیڑوں کا احتساب کرنا ہوگا اور حق دار کو اس کا حق اس کے دروازے پر دنیا ہوگا ، شہید ومرحوم ملازمین کے بچوں کیساتھ کیساتھ عام لوگوں کیلئے نوکری کے بند دروازوں کو کھلوانا بھی ہمارے مطالبات میں سرے فہرست ہے ۔ اجلاس سے خطاب میں صوبائی سیکریٹری اقبال احمد خان نے کہا کہ ہمیں منظم ہوکر یونین کیلئے کام کرنا ہوگا آپ کا اتحاد ہی آپکی طاقت کا سر ِ چشمہ ہے جسکی بدولت ہم اپنے مسائل کو باخوبی حل کراسکتے ہیں نیز ادارے کی کامیابی و ترقی کیلئے ضروری ہے کہ ادارے سے چوری ، کرپشن کے خاتمے کیلئے مل کر جدوجہد کریں تاکہ ہم اللہ رب العزت کے سامنے بھی اور یونین میں بھی سرخ رو اور کامیاب ہوسکیں ۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ نے مزید دو کشمیری سرکاری ملازم برطرف کر دیے
  • پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کیلئے خوشخبری
  • پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ستمبر کی پنشن تاحال ادا نہ ہوسکی
  • ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، اساتذہ کیلیے خوشخبری
  • ممکنہ حکومت تبدیلی سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر کا بڑا فیصلہ، ہزاروں اساتذہ کیلیے خوشخبری
  • چلاس، اغوا ہونے والے واپڈا کے دو ملازمین کامیاب مذاکرات کے بعد رہا
  • حیدرآباد،محکمہ تعلیم کے نچلی سطح کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • شہید و مرحوم ملازمین کے ورثا کی فوری مدد کی جائے،عبداللطیف نظامانی
  • بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، عظمی بخاری