Jang News:
2025-12-09@03:44:39 GMT

پاک افغان سرحد آج بھی بند، 400 ٹرکوں کا سامان خراب ہوچکا

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

پاک افغان سرحد آج بھی بند، 400 ٹرکوں کا سامان خراب ہوچکا

پاک افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی بارڈر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کےلیے بند رہی۔

چمن میں باب دوستی اور خیبر میں طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ ٹرانزٹ کنٹینرز کےلیے مرحلہ وار کراسنگ فارمولا تجویز کیا گیا ہے۔

باب دوستی پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث پھلوں کے 400 ٹرک اسپین بولدک میں کھڑے ہیں، جن میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہوچکا ہے۔

جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تجارت کی بحالی کل استنبول میں متوقع پاک افغان مذاکرات کی کامیابی پر منحصرہے، جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سے ملبہ اب تک نہیں ہٹایا جاسکا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ

فائل فوٹو

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ  ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں دفعہ 144 صبح 5 سے شام 7 بجے تک نافذ رہے گی۔

ذرائع کے مطابق دفعہ 144 مختلف سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی: عطا تارڑ
  • پی ٹی آئی میں جمہوریت نام کی چیز نہیں، اب بہت ہوچکا، بیرسٹر عقیل
  • چین اور پاکستان کا دوستانہ تعلق ہمارا اثاثہ ہے: وفاقی وزیر عطاء تارڑ
  • عالمگیر ویلفیئر کے تحت اورنگی ٹائون میں امدادی سامان تقسیم کیاجارہاہے
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ   
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ
  • پاکساتان افغان سرحد پر کشیدگی ،جھڑپوں میں4 ہلاک،4 زخمی
  • غزہ میں ایندھن کی ترسیل میں صہیونی رکاوٹیں
  • چمن، پاک افغان بارڈر پر جھڑپ، باب دوستی کو نقصان
  • ترکیہ کی عدالت کے لاکر سے ضبط شدہ ایک ارب روپے مالیت کے زیورات چوری