Jang News:
2025-12-10@06:53:53 GMT

پاک افغان کشیدگی، تمام سرحدیں 13ویں روز بھی بند

اشاعت کی تاریخ: 24th, October 2025 GMT

پاک افغان کشیدگی، تمام سرحدیں 13ویں روز بھی بند

— فائل فوٹو 

پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک درمیان موجود تمام سرحدیں 13ویں روز بھی بند ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق ہزاروں مال بردار گاڑیاں سرحد کے دونوں پار پھنسی ہوئی ہیں۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ باب دوستی گیٹ 4 سے صرف افغان باشندے لے جانے والی گاڑیوں کو آنے دیا جا رہا ہے، باب دوستی سے کسی بھی تجارتی سرگرمی کی بحالی کی ہدایات نہیں ملی، ٹریڈ بحالی ہفتے کو استنبول میں متوقع پاک افغان مذاکرات کی کامیابی پر منحصر ہے۔

کسٹم حکام کے مطابق قطر مذاکرات کے بعد سے سرحدی صورتحال میں بہتری ہوئی ہے، جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سے ملبہ تاحال ہٹایا نہیں جا سکا ہے۔

کسٹم حکام نے بتایا کہ باب دوستی کھلنے پر ٹرانزٹ کنٹینرز مرحلہ وار کراسنگ فارمولہ تجویز کیا ہے۔

چیمبرز آف کامرس کے مطابق چمن باب دوستی، طورخم، خرلاچی، انگوراڈہ، غلام خان سرحد پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں کھڑی ہیں، دونوں جانب پھنسی گاڑیوں میں گوشت، پھل، سبزیاں، جوس خراب ہو رہے ہیں۔

بارڈر حکام نے بتایا کہ باب دوستی تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سرحد کی بندش کے باعث افغانستان کے ساتھ تجارت بند ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: باب دوستی کسٹم حکام کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری

سوئی ناردرن گیس کمپنی ( ایس این جی پی) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔سوئی گیس حکام کی جانب سے پنجاب اور کے پی کے لیے دسمبر تا فروری گیس لوڈ شیڈنگ شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صارفین کو تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس میسر ہو گی،  عوام اس دوران ناشتہ اور کھانا بنا سکتے ہیں۔لوڈ شیڈنگ شیڈول کے مطابق صبح ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 گیس ملے گی جبکہ دوپہر میں ساڑھے 11 سے ڈیڑھ بجے تک گیس میسر ہو گی۔سوئی گیس حکام کے مطابق شام ساڑھے 5 سے ساڑھے 8 بجے تک گیس ملے گی، صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، لیکن سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ایس این جی پی حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم میں گیس موجود ہے قلت کا سامنا نہیں ہے، گیس مہنگی ہے اس لیے صارفین بھی ضرورت کے مطابق گیس استعمال کریں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ، 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افغان نوجوانوں کو سزا سنادی گئی
  • برطانیہ: 15 سالہ لڑکی کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے افغان نوجوانوں کو سزا سنادی گئی
  • مشکل وقت میں چین جیسے دوست ساتھ ہوں تو کوئی پریشانی نہیں ہوتی: عطا تارڑ
  • اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی‘ مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دے دیا
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں پھر کشیدگی‘ سرحد پر جھڑپیں شروع
  • امن معاہدے کے باوجود تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی کشیدگی دوبارہ شدید، جھڑپوں میں ہلاکتیں اور فوجی تعیناتیاں بڑھیں
  • چمن، سرحدی کشیدگی میں کمی کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی دوبارہ بحال
  • پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری  
  • پنجاب اور پختونخوا میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری