بیجنگ: چین کی سرکاری تیل کمپنیوں نے امریکی پابندیوں کے بعد روسی خام تیل کی خریداری عارضی طور پر معطل کر دی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں میں نئی بے یقینی پیدا ہو گئی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، روس کی دو بڑی توانائی کمپنیوں پر واشنگٹن کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد چین کی سرکاری کمپنیوں نے روسی خام تیل کے نئے معاہدوں پر عمل روک دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، پابندیوں کے خدشے کے پیشِ نظر چینی بینک بھی روس سے منسلک مالی لین دین میں محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔

اسی طرح بھارت کی آئل ریفائنریز نے بھی روسی تیل کی درآمد میں بتدریج کمی لانے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ماہرین کے مطابق، بھارت اور چین روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار رہے ہیں اور ان دونوں ممالک کی جانب سے خریداری میں کمی روس کی برآمدی آمدنی پر نمایاں دباؤ ڈال سکتی ہے۔

اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت یوکرین جنگ کے تناظر میں روس پر بڑھتے ہوئے بین الاقوامی دباؤ کا حصہ ہے، جس کے روسی معیشت پر طویل المدتی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

امریکا کا بڑا قدم! روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں، پیوٹن پر دباؤ بڑھ گیا

واشنگٹن: امریکا نے روس پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر یوکرین میں جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں روسنیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج روس پر بڑی پابندیاں لگائی گئی ہیں، جو اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکا آئندہ مزید سخت اقدامات کرنے جا رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ بائیڈن کے دور میں شروع ہوئی تھی، اور اب وہ اسے ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق، نئی پابندیاں پیوٹن کو "معقول رویہ" اختیار کرنے پر مجبور کریں گی۔

امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حالات کے پیشِ نظر ملاقات کرنا مناسب نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین جنگ کو چار سال ہو چکے ہیں، ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ فریقین امن کی جانب بڑھیں۔ ٹرمپ نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ سے بھی بات کریں گے۔

ٹرمپ نے گفتگو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں امریکا نے مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا سمیت سات بڑی جنگیں رکوا دیں۔

صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ جلد ختم ہو جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • چینی کمپنیوں نے روسی تیل کی خریداری معطل کردی
  • امریکا کا بڑا قدم! روس کی دو بڑی تیل کمپنیوں پر پابندیاں، پیوٹن پر دباؤ بڑھ گیا
  • امریکی صدر ویورپی یونین نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
  • امریکی صدر نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
  • ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل
  • ٹرمپ کا روس پر بڑا وار: 2 بڑی روسی آئل کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد، پیوٹن سے ملاقات منسوخ
  • ایم آر-ٹو ٹینکر کی خریداری معاہدے پر دستخط کردئیے
  • خیبر پختونخوا: وزیراعلیٰ بدل گیا لیکن سابقہ کابینہ کی مراعات تاحال برقرار
  • وفاق کی جانب سے صوبائی حکومتوں کو گندم خریداری کی اجازت کامیابی ہے: مراد علی شاہ