وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سےروس کے سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک روس میڈیا تعاون پر غور کیا گیا۔
دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں پر مشتمل وفود کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام پر مبنی سفارتی تعلقات استوار ہیں۔ روس کے سفیر نے کہا کہ پاکستان میں شمالی علاقہ جات کی سیاحتی صلاحیت دنیا بھر کے سیاحوں کے لئے پرکشش ہے، روسی سیاح پاکستان کے سیاحتی علاقوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات کو نئی جہتوں سے استوار کرتے ہوئے عملی شراکت داری میں تبدیل کیا جائے گا۔
چینی فوج میں بڑی کارروائی: کمیونسٹ پارٹی نے نو اعلیٰ ترین جرنیلوں کو برطرف کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: روس کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل ِ مصری وزیر خارجہ ملاقات : سٹر ٹیجک تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دفاعی و سکیورٹی تعاون، عسکری سطح پر روابط، تربیتی تعاون اور علاقائی امن و استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر احمد محمد عبدالعاطی نے ملاقات کی۔ دفاع اور وسیع تر سٹرٹیجک شعبوں میں ہم آہنگی اور دیرینہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مصری وزیر خارجہ نے اپنی قیادت کی جانب سے گرمجوشی پر مبنی نیک خواہشات بھی پہنچائیں۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ بدلتی علاقائی سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔