امریکا کا روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز

واشنگٹن: امریکا نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا۔

نیٹو کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ پابندیاں اشارہ ہے کہ ہم آگے کیا کرنے جا رہے ہیں، یوکرین پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ پابندیاں پیوٹن کو معقول رویہ اختیار کرنے پر مجبور کر دیں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا روسی صدر سے ہمیشہ اچھی بات چیت ہوتی ہے لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلتا۔ ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ اس لیے منسوخ کر دی۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ جنوبی کوریا میں میٹنگ شیڈول ہے۔ یوکرین جنگ کے خاتمے اور روسی تیل سے متعلق بات چیت ہوگی ۔ اُمید ہے یوکرین تنازع جلد حل ہو جائے گا۔ چین کے ساتھ تجارتی معاہدے کا بھی امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیجنگ کو نایاب معدنیات کی برآمدات محدود رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایسا ہوا تو اضافی سو فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ پاک بھارت جنگ بھی ٹیرف کے ذریعے ختم کروائی تھی ۔ امریکا دنیا کی سب سے بڑی معیشت ۔ شٹ ڈاؤن نہیں ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی مرحلہ وار بحالی؛ 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا آغاز اسرائیلی پارلیمنٹ نے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کی منظوری دے دی بھارت اور افغان طالبان کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کا اعلان

پڑھیں:

H-1B ویزا کی ایک لاکھ ڈالر فیس سے کسے استثنیٰ حاصل ہوگا؟ امریکی حکومت نے واضح کر دیا

امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اس فیصلے کو خاص طور پر اُن انٹرنیشنل طلبہ کے لیے خوشخبری تصور کیا جا رہا ہے جو امریکا کے کالج یا یونیورسٹی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہوئے ہیں اور جنہیں H-1B ویزا کے تحت اسپانسر کیا جا رہا ہے۔ یو ایس سی آئی ایس نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اضافی فیس کا اطلاق اُن نئی H-1B درخواستوں پر ہو گا جو 21 ستمبر 2025ء کے بعد دائر کی گئی ہوں اور جن کے منظور ہونے کے بعد مستقبل میں امریکا میں داخلے کے لیے درخواست دی جائے گی یا درخواست کنندہ اس وقت امریکا کے اندر موجود نہیں ہے۔ درخواست کنندہ اگر امریکا میں موجود ہے اور اس کا ویزا (مثلاً F-1 طلبہ ویزا یا L-1 منتقلی ویزا) پہلے سے اس کے پاس موجود ہے اور وہ اس کی حیثیت تبدیل کرنے (change of status) یا داخلے کی توسیع (extension) کے ذریعے H-1B پر منتقل ہو رہا ہے تو وہ اِس اضافی فیس کے دائرے سے باہر ہے۔ مزید یہ کہ اگر درخواست داخل کرنے والا فرد امریکا سے باہر ہے، یا یہ درخواست اس صورت میں دی گئی ہے کہ حتمی منظوری کے بعد درخواست کنندہ کو امریکا داخلہ کے لیے جانا پڑے گا، یا کنسولر نوٹیفکیشن چاہیے، ایئرپورٹ پر انٹری نوٹیفکیشن چاہیے، یا فلائٹ چیک سے گزرتا ہے تو اس صورت میں وہ اضافی فیس کے تحت آئے گا۔ یو ایس سی آئی ایس نے اپنے بیان میں یہ بھی بتایا کہ کوئی جامع رعایت (blanket waiver) جاری نہیں کی گئی ہے، البتہ ملازمین یا کمپنیاں درخواست دے سکتی ہیں کہ اگر ملازمت امریکی مفاد میں ہو اور امریکی شہری اِس جاب کے لیے دستیاب نہ ہو تو اسے استثنیٰ دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر ویورپی یونین نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
  • امریکی صدر نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
  • روس پر پابندیاں لگانے کا یہ صحیح وقت ہے، ٹرمپ
  • امریکا کی روس پر نئی پابندیاں، یوکرین جنگ بندی کیلئے بھی پرامید ہوں: ٹرمپ
  • ٹرمپ پوتن ملاقات کی منسوخی کے بعد امریکا کی روس پر نئی پابندیاں
  • امریکا نے روس پر نئی پابندیاں عائد کردیں، ٹرمپ کو یوکرین جنگ کے جلد خاتمےکی اُمید
  • ٹرمپ کا روس پر بڑا وار: 2 بڑی روسی آئل کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد، پیوٹن سے ملاقات منسوخ
  • امریکا اسرائیل کا نگراں نہیں، شراکت دار ہے، نائب امریکی صدر جے ڈی وینس
  • H-1B ویزا کی ایک لاکھ ڈالر فیس سے کسے استثنیٰ حاصل ہوگا؟ امریکی حکومت نے واضح کر دیا