data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع غربی کی ناظمہ ارجمند شوکت** صاحبہ نے اجتماع ناظمات کے بریفنگ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی دعوت عام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دعوت کو ہر خاص و عام طبقہ فکر تک بھرپور انداز سے پہنچایا جائے، جبکہ **فنڈنگ اور دیگر تمام انتظامی امور کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے۔**ارجمند شوکت نے مزید تاکید کی کہ اجتماع عام میں جانے والے ہر فرد کے ساتھ تعاون کیا جائے اور ہر ممکن طریقے سے سہولت فراہم کی جائے۔پروگرام کے دوران مختلف علاقوں کی ناظمات نے اپنے اپنے علاقوں میں ہونے والی تیاریوں اور شرکت کرنے والے افراد کے انتظامات کی تفصیلات پیش کیں۔ان کا کہنا تھا کہ **عوام میں غیر معمولی جوش و جذبہ پایا جاتا ہے اور زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

عراق نے حزب اللّٰہ اور یمنی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیدیا

 

بغداد(ویب ڈیسک) عراق نے لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ اور یمن کی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دے دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ، یمنی حوثیوں کے فنڈز منجمد کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

یہ فیصلہ عراقی فیڈرل کورٹ کی جانب سے جاری سرکاری گزٹ کے ذریعے کیا گیا۔

شام کے صدر احمد الشرع سمیت 24 شخصیات، جماعتوں، اداروں پر پابندی اور اثاثے منجمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر،جماعت اسلامی کا قتل ہونے والے نوجوانوں ورثا سے اظہار تعزیت
  • مینارِ پاکستان سے اٹھتی تبدیلی کی آواز
  • اڈیالہ جیل کے باہر گرفتاریاں، مقدمات درج کرنے کا فیصلہ
  • عمران خان کے بغیر بات کرنی ہے تو پارلیمنٹ میں ضرور کریں،عطا تارڑ
  • لوئر دیر :سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اقتدا میں جماعت اسلامی دیر کے بزرگ رہنما حاجی فضل وہاب کی نماز جنازہ ادا کی جارہی ہے
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی افواہیں جمہوریت کے لئے نقصان دہ ہیں، عبدالواسع
  • صوبائی حکومتیں وسائل پر قابض‘ ادارہ جاتی کھیل بحال کیے جائیں:حافظ نعیم 
  • اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • بھارتی بارڈر فورس کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتیں، بنگلہ دیشی طلبا کا بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرنے کا مطالبہ
  • عراق نے حزب اللّٰہ اور یمنی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دیدیا