اجتماع عام ظالمانہ نظام کے خاتمے کا سبب بنے گا‘ سحر سلطانہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (پ ر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین ناظمہ ضلع شمالی سحر سلطانہ نے 21,22,23نومبر کو مینارِ پاکستان پر منعقد ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے تاریخی اجتماعِ عام کے سلسلے میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ملک میں رائج ظلم و جبر، مہنگائی، بے روزگاری اور ناانصافی کے اس فرسودہ نظام کے خلاف اب خاموش رہنا ممکن نہیں۔ جاگیرداروں، وڈیروں اور خود غرض سیاست دانوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام حق و انصاف کے قیام اور اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہوں جماعت اسلامی کا یہ اجتماع عام قوم کی امیدوں کا ترجمان اور تبدیلی کی ایک نئی لہر کا آغاز ثابت ہوگا انھوں نے نوجوانوں، خواتین، مزدوروں اور طلبہ سے پرزور اپیل کی کہ وہ ظلم و استحصال کے اس نظام کے خاتمے کے لیے جماعت اسلامی کے قافلے میں شامل ہوں اور اسلامی پاکستان کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی نظام کے
پڑھیں:
حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 23 جولائی 2026ء ) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔(جاری ہے)
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 کے بعد ایک دن کیلئے ہوگا۔ یاد رہے وفاقی کابینہ نے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے روزانہ قیمتوں کے تعین کا نیا نظام منظور کر لیا جس کے تحت اوگرا اب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمتیں روزانہ جاری کرے گا۔ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں گزشتہ سات کاروباری دن کی اوسط عالمی قیمت کے مطابق ہوں گی، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے حساب سے کیا جائے گا۔ قیمتوں کے اعلان کے لیے وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری درکار نہیں ہوگی جبکہ اوگرا بغیر وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے قیمتوں کا اعلان کرے گا۔