Jasarat News:
2025-10-23@00:20:29 GMT

جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے حلقہ جات کے ناظمین کا اہم اجلاس

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کے حلقہ جات کے ناظمین کا اہم اجلاس امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سیدعریف اللہ سیفی کی صدارت میں سیفی ہاؤس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے تحت 21-22-23 نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والے کل پاکستان اجتماع عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور منصوبہ بندی کی گئی اجلاس میں یہ طے ہوا کہ اجتماع عام میں ٹنڈو آدم سے بھرپور شرکت کی جائے گی۔ امیر جماعت سید عریف اللہ سیفی نے حلقہ جات کے ناظمین کو ہدایت کہ وہ ہدف کو حاصل کرنے کے لیے آپنے اپنے حلقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں اور بھرپور رابطے کریں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور میں منعقد ہونے والا جماعت کا اجتماع عام ایک نئی تاریخ رقم کر ے گا اور سیاسی دھارے کا رخ موڑ دیگا لہذا ہمیں چاہیے کہ ہم جوش ، جذبہ اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ ہر محلے اور گلی میں اس کی دعوت کو عام کریں۔ امیر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم سید عریف اللہ سیفی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک سے ظلم کے نظام کا خاتمہ کرکے اسلام کا عادلانہ نظام قائم کرنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہور میں ہونے والا جماعت کا اجتماع عام ملک کی تاریخ کا بے مثال اور تاریخی اجتماع ہوگا۔ اجلاس میں سیکریٹری مقام عبد الستار انصاری اور شہر کے مختلف حلقہ جات کے ناظمین نے شرکت کی۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی ٹنڈوا دم حلقہ جات کے ناظمین

پڑھیں:

جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم مرحوم کے تعزیتی اجتماع میں معروف عالم دین مولانا ثنااللہ رحمانی درس قرآن دے رہے ہیں، نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان اور امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق بھی موجود ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251021-02-23

سیف اللہ

متعلقہ مضامین