جماعت اسلامی صرف چہرے نہیں نظام بدلنے کی تحریک ہے‘ محمد یوسف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-08-27
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف چہرے نہیں نظام بدلنے کی تحریک ہے، نوجوان اجتماع عام میں بھرپور شرکت کرکے نظام بدلنے کی جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔سندھ میں قیام امن وڈاکوراج کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ظالم سرداروں،پولیس میں موجود کالی بھیڑیوں اورڈاکوؤں کا نیٹ ورک توڑا جائے نمائشی پروگرام کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔سندھ میں جاری ڈاکوراج کوپیپلزپارٹی حکومت میں شامل لوگوں کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔حکومتی پارٹی سے وابستہ رکن سندھ اسمبلی پراغوابرائے تاوان کا مقدمہ درج ہونا اورصوبائی مشیرکے پولیس اسکواڈ سے اسلحہ اسمگلنگ ہوتے پکڑاجاناواضح ثبوت ہے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو اورکیا ثبوت چاہیے۔کچے کے ڈاکوؤں کا سرینڈرکرنے کا مطلب چھوٹے مجرموں نے بڑے مجرموں کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ سندھ حکومت نے صرف کرپشن میں ترقی کی ہے۔عدل وانصاف کے نظام کے بغیر امن نہیں مل سکتا اس لیے جماعت اسلامی نظام کو بدلنے کی جدوجہد کر ر ہی ہے، اجتماع عام بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزاسلامی کنڈیارو میں جماعت اسلامی ضلع نوشہروفیروز کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر ضلع نعیم کمبوہ،قیم ضلع مولانا ہاشم لاشاری اوربزرگ رہنما وسابق چیئرمین بلدیہ کنڈیارو سرداراکبراجن ودیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی کراچی سے کشمور ہمیشہ سندھ کے عوام کی آواز بنی ہے، ان شاء اللہ اجتماع عام میں بھی سندھ کے سلگتے مسائل پرآوازبلند کریں گے۔
نوشہروفیروز: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلعی نظم کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی بدلنے کی سندھ کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی ضلع سائٹ غربی کے سابق نائب امیر گل رحیم مرحوم کے تعزیتی اجتماع میں معروف عالم دین مولانا ثنااللہ رحمانی درس قرآن دے رہے ہیں، نائب امیر کراچی محمد اسحاق خان اور امیر ضلع ڈاکٹر نورالحق بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251021-02-23