سندھ حکومت نے کاشتکاروں کے لیے بڑے زرعی پیکج کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے کسانوں کے لیے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے گندم کی امدادی قیمت فی من 3500 روپے مقرر کردی۔ ساتھ ہی چھوٹے کاشتکاروں کے لیے کھاد پر سبسڈی اور زرعی آمدن ٹیکس میں نرمی کا اعلان بھی کیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن، سردار بخش مہر اور مخدوم محبوب زمان موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کے لیے تاریخی پیکج کا اعلان کر دیا
مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبائی حکومت فصل 26-2025 کے دوران 8 سے 12 لاکھ ٹن گندم خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ اقدام 55 ارب روپے کے خصوصی ریلیف پیکج کا حصہ ہے، جس میں ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر نمایاں سبسڈی شامل کی گئی ہے تاکہ کاشتکاری کے بڑھتے اخراجات کم اور کسانوں کی آمدنی میں استحکام لایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ابتدا میں 4 ہزار روپے فی من امدادی قیمت کی سفارش کی تھی جو پیداواری لاگت کے لحاظ سے زیادہ موزوں تھی، تاہم کسانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت کی تجویز کردہ 3500 روپے فی من قیمت قبول کرلی گئی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گندم کی خریداری کے لیے ضلعی انتظامیہ کو متحرک کردیا گیا ہے تاکہ شفاف اور بروقت کارروائیاں یقینی بنائی جا سکیں۔
’امدادی پیکیج کے تحت فی ایکڑ ایک بوری ڈی اے پی اور دو بوریاں یوریا کھاد فراہم کی جائیں گی۔ ساتھ ہی زرعی آمدن ٹیکس کی شرح میں اضافہ مؤخر کر کے 15 فیصد کی پرانی شرح بحال کر دی گئی ہے۔‘
مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت سے بات چیت کے نتیجے میں سہ گنا ٹیکس عائد کرنے کی تجویز فی الحال روک دی گئی ہے، کیونکہ بہت سے کاشتکار پہلے ہی مالی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔
امن و امان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت شہری و دیہی دونوں علاقوں میں امن کے قیام کے لیے سرگرم ہے۔ دیہی علاقوں میں ڈاکوؤں کی سرگرمیوں اور شہروں میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے کے لیے پولیس کو جدید تربیت، ٹیکنالوجی اور بہتر کوآرڈینیشن فراہم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے تاکہ وہ بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا مؤثر مقابلہ کر سکے۔
افغان مہاجرین کی واپسی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ اب ملک میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ تمام افغان شہری اپنے وطن واپس جائیں گے۔ سندھ حکومت وفاقی پالیسی کے مطابق ان کی واپسی کے عمل کو پُرامن اور قانونی طریقے سے یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کی فی من قیمت 3500 روپے مقرر، حکومت نے قومی گندم پالیسی کی منظوری دے دی
پنجاب کی جانب سے تصدیق شدہ بیج پر پابندی سے متعلق سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے بتایا کہ چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے پنجاب ہم منصب سے رابطہ کر کے مسئلہ حل کریں۔
ڈینگی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی محکمہ صحت کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جب کہ بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کراچی سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں مچھر مار اسپرے کی مہم تیز کریں تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ڈی اے پی زرعی پیکج سندھ حکومت کاشتکار وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈی اے پی زرعی پیکج سندھ حکومت کاشتکار وی نیوز مراد علی شاہ نے سندھ حکومت نے کہا کہ دی گئی ہے کا اعلان کے لیے
پڑھیں:
ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کی فیملی اور ذاتی معالج کی موجودگی میں ہو۔
انہوں نے کہا کہ ان کے مقاصد کچھ اور ہیں اس لیے یہ ملنے نہیں دے رہے، مجھے اگر نہیں ملنے دیتے تو کم از کم فیملی کو ملنے دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) رہنما جنید اکبر نے کہا ہے کہ جس دن بانی پی ٹی آئی محمود اچکزئی سےمطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوگا تو دنیا کی کوئی طاقت اس کو بدل نہیں سکتی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی نیا پیغام نہیں آئے گا میں ہی وزیراعلیٰ رہوں گا، کے پی میں ہماری حکومت فقط بانی چیئرمین ہی ختم کرسکتے ہیں۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ کے پی میں فارورڈ بلاک پروپیگنڈا ہے، جو اس لیے کیا گیا کہ وفاقی بجٹ میں ایک بار پھر عوام کا خون چوسا جائے گا۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہفتہ وار ملاقات کرادی گئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے کابینہ سے بجٹ پیپر پاس کرالیا ہے، ہم نے کوئی سرپلس بجٹ نہیں دیا، کے پی حکومت عوام دوست بجٹ پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا سارا فوکس صحت، تعلیم، زراعت، نوجوان اور جنگلات پر ہے، ہم اپنے بجٹ میں بہت اچھی اور عوام دوست چیزیں لارہے ہیں۔