وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی استاد محترم علامہ سید جواد نقوی سے جامعہ العروۃ الوثقیٰ میں ملاقات،، اتحادِ اُمت، علمی خدمات اور اعزازِ فضیلت کے حوالے سے خراجِ تحسین پیش کیا۔ وفد میں ڈاکٹر میر محمد آصف اکبر قادری ناظم اعلیٰ نظام المدارس پاکستان، انجنیئر محمد رفیق نجم نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات تحریک منہاج القرآن، علامہ عین الحق بغدادی ناظم امتحانات نظام المدارس پاکستان، کرنل (ر) خالد جاوید ڈائریکٹر ایچ آر منہاج القرآن اور علامہ اشفاق علی چشتی مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان شامل تھے۔ وفد نے اتحادِ اُمت، وحدتِ اسلامی اور جامعہ کے تعلیمی نظام میں استاد محترم کی غیرمعمولی کاوشوں کو سراہا اور پاکستان میں اُن کے علمی، فکری اور قومی کردار پر اظہارِ فخر کیا۔

اس موقع پر وفد نے علامہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر منہاج القرآن کی جانب سے اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر امیری مقدم کے نام سفارشی خط کی کاپی پیش کی۔ خط میں ایران کے تعلیمی مراکز سے آیت اللہ کی ڈگری کے صدور کیلئے تقاضا اور تعاون پیش کیا گیا، جس میں استاد محترم سید جواد نقوی کو پاکستان میں "آیت اللہ" کے منصب کی باضابطہ علمی و فقہی توصیت پیش کی گئی۔ سفارشی خط میں واضح کیا گیا کہ یہ اعتراف استاد محترم کی اسلامی فلسفہ میں گہری بصیرت، دقیق قرآنی تفسیر، فقہِ جعفریہ پر کامل دسترس اور فکری بیداری و وحدتِ اُمت کے فروغ کیلئے اُن کی انتھک جدوجہد کے اعتراف کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید برآں، وفد نے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور کی جانب سے استاد محترم کو ’’اسلامی فلسفہ و علوم‘‘ میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے نوازا جائیگا، جو اُن کے علمی و فکری مقام کے شایانِ شان ہے۔ اس اعزازی ڈگری کا اجراء جلد کیا جائیگا۔ آخر میں وفد نے جامعہ العروۃ الوثقیٰ کی لائبریری مکتبۃ الکتاب المبین کیلئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تصنیفات کا خصوصی تحفہ پیش کیا، جن میں مختلف علمی و فکری موضوعات پر مبنی کتب شامل تھیں۔ ملاقات کے دوران ملک میں جاری مذہبی خلفشار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اتحادِ اُمت اور مذہبی رواداری کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسلامی فلسفہ منہاج القرآن استاد محترم پیش کیا پیش کی وفد نے

پڑھیں:

صدر مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین مقرر کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ تقرری آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جب کہ وزارتِ قانون و انصاف نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق علامہ راغب حسین نعیمی کی بطور چیئرمین تقرری تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ صدرِ پاکستان نے وزیراعظم کی سفارش پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کو دوبارہ رکن تعینات کرتے ہوئے کونسل کا چیئرمین مقرر کیا۔

واضح رہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمینی عہدہ یکم نومبر 2025 کو خالی ہوا تھا۔ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی اپنی سابقہ مدت پوری ہونے پر بطور چیئرمین اور کونسل کے آٹھ دیگر ارکان کے ہمراہ ریٹائر ہو گئے تھے۔

نئی تقرری کے بعد علامہ راغب حسین نعیمی دوبارہ تین سال کے لیے کونسل کی سربراہی سنبھالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ راغب نعیمی دوبارہ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
  • وزیراعظم کا ٹانک اور لکی مروت میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • علامہ راغب نعیمی مزید 3 سال کیلئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مقرر
  • صدر مملکت نے علامہ محمد راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا چئیرمین مقرر کر دیا
  • ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
  • علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
  • محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • خطیب: حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محمد جواد حافظی (نائب امام جمعہ)
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی، شہباز شریف کا خراجِ تحسین
  • شہید میجر محمد اکرم نشانِ حیدر کو 54ویں یومِ شہادت پر پاک فوج کا خراجِ تحسین