کراچی، سیف سٹی کیمروں نے چلتی موٹرسائیکل پر سوار ملزم پہنچان لیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کراچی میں سیف سٹی کیمروں نے چلتی موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو پہچان لیا۔
کیمروں نے شناخت کے بعد فیلڈ پولیس کو بروقت اطلاع دے کر ملزم کو گرفتار کرادیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جدید نظام اور کیمروں سے نگرانی کے ذریعے پولیس کو تحقیق، نشاندہی اور جرائم کے تدارک میں مدد ملنا شروع ہوگئی ہے۔
ڈی آئی جی ساوتھ نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم 6 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے کراچی میں ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
خیرپور میرس: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، اسکریننگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
خیرپور میرس (جسارت نیوز ) خیرپور پولیس کا ضلع بھر میں جنرل ھولڈاپ /ناکابندی پوائنٹس، مختلف مقامات پر تلاش ایپ کے ذریعے مشتبہ افراد کی اسکریننگ جاری 02 روپوش ملزم گرفتار ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو کے احکامات پر ضلع بھر میں بھاری نفری کے ساتھ جنرل ھولڈ اپ/ناکابندی پوائنٹس لگائی گئی تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کی سربراہی میں مختلف مقامات پر تلاشی اور اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری دوران اسنیپ چیکنگ تلاش ایپ ٹیم کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ شہید مرتضیٰ میرانی نے 06 روپوش ملزم شھباز ولد غازی جمالی اور امتیاز ولد لعل خان جمالی کو گرفتار کیا گی چیکنگ پوائنٹس پر مشکوک افراد اور گاڑیوں کی تلاش ایپ ڈوائس کے ذریعے اسکریننگ، جبکہ متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا کاغذات نہ ہونے پر 550 سی آر پی سی کے تحت کارروائی کی جارہی ہے جنرل ھولڈاپ کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد، سماجی برائیوں اور امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا خیرپور پولیس نے ضلع بہر کے تمام ایس ایچ اوز کی نگرانی میں تلاش ایپ اور اسنیپ چیکنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر سخت اسنیپ چیکنگ کرتے ہوئے 189 افراد اور 117 گاڑیوں کو چیک کیا گیا جرائم پیشہ عناصریں اور سماجی برایون کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کی ھدایت کی گئی ہے، ایس ایس پی خیرپور ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے سخت ھدایت دیں ہیں کہ جرائم پیشہ افراد چوروں پر سخت نظر رکھی جائے جبکہ کنب پولیس نے ملزم عطاء اللہ تمرانی کو گرفتار کرکے 591 نشہ والی سوپاریاں ملزم علی زین کے قبضہ سے 330 نشہ والی سپاریاں اکری پولیس نے احسان علی گوپانگ کو گرفتار کیاگیا۔