data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈو جام سے لاپتا ہونے والے نوجوان کی بازیابی کے لیے احتجاجی کیمپ قائم کردیا میرا بھائی بے گناہ ہے اور اس نے کو ئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے، ضمیر میرانی۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے قریب ٹنڈو قیصر سے 22 اگست کو لاپتا کیے گئے نوجوان امیر میرا نی کی بازیابی کے لیے سندھ سبھا کی اپیل پر ورکشاپ اسٹاپ میاں وا کی پارک میں 48 گھنٹوں کے لیے لاپتا نوجوان کے ورثا نے احتجاجی کیمپ قائم کردیا ہے احتجاجی کیمپ میں گمشدہ نوجوان کے بھائی ضمیر میرا نی، سندھ سبھا کے مرکزی رہنما شبیرسندھی اور متعدد کارکنوں نے شرکت کی ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ 22 اگست کو ویگو گاڑی میں سوار نامعلوم افراد امیر میرا نی کو بے گناہ اغوا کرکے لے گئے۔ جس کے حوالے سے ہائی کورٹ حیدرآباد میں پٹیشن بھی دائر کی گئی ہے ۔رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام اور انسانی حقوق کے ادارے فوری نوٹس لیں اور بے گناہ لاپتا کیے گئے امیر میرا نی کو رہا کیا جائے۔ لاپتا نوجوان کے بھائی ضمیر میرا نی نے بتایا کہ‘‘میرے بھائی کو دو ماہ قبل بغیر کسی مقدمے کے اٹھایا گیا ہے اور اب تک اس کا کوئی پتا نہیں چل سکا۔ صدمے کے باعث میری والدہ کو بے ہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔ اگر امیر میرا نی پر کوئی مقدمہ درج ہے تو قانون کے مطابق گرفتاری ظاہر کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ شبیر سندھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو غائب کرنے سلسلہ مسلسل جاری ہے سندھ کے نوجوانوں کو اغوا کرکے اور لاپتا کرکے سندھ کے لیے حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کی پیپلزپارٹی اور اس کے ساتھی ہماری آواز کو دبانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اگر 48گھنٹوں میں امیر عمرانی کے متعلق نہیں بتایا گیا تو پھر ہم ان کی بازیابی کے لیے پورے سندھ میں احتجاج کریں گے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: احتجاجی کیمپ کے لیے

پڑھیں:

ٹنڈوجام، سندھ زرعی یونیورسٹی میں کپاس کے عالمی دن کے موقع پر عالمی کانفرنس سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر الطاف علی سیال اور زرعی ماہر خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین