پشاور میں موٹرسائیکل پر سوار خاتون راہ گیر نوجوان سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے گلبرگ میں راہ چلتے نوجوان سے موٹرسائیکل پر مرد کے سوار خاتون موبائل چھین کر فرار ہوئی۔

واردات کے وقت راہ گیر نوجوان موبائل فون پر بات کرنے میں مصروف تھا۔

پشاور میں موبائل چھیننے کی عجیب و غریب واردات، موٹرسائیکل پر سوار خاتون راہ چلتے نوجوان سے موبائل چھین کر لے گئی#ZarayeNews #Peshawar #khyberpakhtunkhwa #KPK pic.

twitter.com/8KBjACQKln

— ذرائع نیوز (@ZarayeNews) October 20, 2025

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے خاتون کی شناخت کے لئے ٹیم تشکیل دے دی جبکہ  واقعے کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل چھین سوار خاتون نوجوان سے چھین کر

پڑھیں:

 نوجوان لڑکی ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر موبائل ٹاور پر چڑھ گئی

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مرزا پور میں ماں کی ڈانٹ سے دل برداشتہ ایک نوجوان لڑکی موبائل ٹاور پر چڑھ گئی۔

یہ واقعہ کچوا تھانے کی حدود میں واقع آدرش نگر پنچایت میں پیش آیا۔ کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے جب لڑکی کو اونچے ٹاور پر چڑھا دیکھا تو فوراً شور مچایا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور لڑکی کو نیچے اترنے کی کوششیں شروع کیں، تاہم وہ مسلسل انکار کرتی رہی۔

کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد پولیس اور مقامی افراد نے لڑکی کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔ پولیس کے مطابق، لڑکی نے ماں کی ڈانٹ پر ناراضی کے باعث یہ خطرناک قدم اٹھایا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے اس کی کونسلنگ کی اور اسے والدین کے حوالے کردیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جبکہ مقامی آبادی اس افسوسناک واقعے پر حیرت اور تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ معمولی جھگڑوں پر اس نوعیت کے اقدامات معاشرتی طور پر نہایت خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • مانانوالہ: تیز رفتار کار سے تصادم میں 3 موٹرسائیکل سوار طالبعلم بھائی جاں بحق
  • پشاور: برقعہ پوش موٹرسائیکل سوار خاتون نے نوجوان سے موبائل چھین لیا، ویڈیو وائرل
  • پشاور: موٹر سائیکل سوار برقعہ پوش کی رہزنی، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل
  • کراچی، کاٹھور پل اور نیٹی جیٹی پل پر خوفناک ٹریفک حادثات، دو نوجوان جاں بحق، دو زخمی
  • پشاور،وین والا اوور لوڈ سامان لے کر جارہا ہے جس پر افرادبھی سوار ہیں جو کسی بھی حادثے کاباعث باعث بن سکتا ہے
  • ڈیرہ مراد جمالی ، مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکلیں ،نقدی اور موبائل فون چھین کرفرار
  • کراچی میں ڈکیتی کی واردات، شہری سے 66 لاکھ روپے چھین لیے گئے
  • کراچی میں ٹریفک گردی جاری، ٹریلر نے موٹر سائیکل سوار کو روند دیا، خاتون جاری بحق
  •  نوجوان لڑکی ماں کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر موبائل ٹاور پر چڑھ گئی