فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں فراڈ اور بدعنوانی کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی میں فراڈ اور بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرکے ملزم ساجد محمود کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت سال 2024 میں مقدمہ درج ہوا تھا، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے موضع تھلہ سیداں (G-14/3) اسلام آباد کی زمین کے معاوضے میں جعلسازی کی۔
فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے 2005 میں موضع تھلہ سیداں کو حاصل کر کے اصل متاثرین کو معاوضہ دینے کے لیے سروے کیا تھا۔
ملزم نے دیگر ملوث افراد کے ساتھ ملی بھگت کر کے جعلی رپورٹ تیار کی اور اصل مالک کی جگہ جعلی مالک کو رقم ادا کروائی، ملزمان نے اصل متاثرہ شخص کو 77 لاکھ 88 ہزار 300 روپے کے قانونی معاوضے سے محروم کیا۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں سے مل کر 65 لاکھ روپے غیرقانونی طور پر جعلی مالک کو دلوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
ملزم نے دیگر ساتھیوں سے مل کر سرکاری اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے فراڈ کے ذریعے مالی بدعنوانی کی، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزم نے دیگر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔