لاہور:۔ جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور تشہیری بورڈز بھی فوری طور پر ہٹانے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام عوام کو دھوکے اور استحصال سے بچانے کے لیے حکومت کی بروقت اور موثر پیش رفت ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قانون کے تحت جعل سازی، گمراہ کن علاج یا تعویذ فروشی کے ذریعے مالی فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ممکن بن گئی ہے، جس سے معاشرے میں ایسے جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: جعلی پیروں

پڑھیں:

وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی

سٹی42:  پہلے عدالتِ عالیہ ٹریفک رولز کی وائلیشن کرنے سے باز نہ آنے والے شریر بچوں کی ڈھال بنیں، اب سنگین نوعیت کی وائلیشن کرنے کے عادی گروہ نے سزاؤں سے بچنے کے لئے ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا۔ ماں مریم بے چاری حادثات میں جانیں بچانے اور قانون کی عملداری قائم کرنے کے لئے کرے تو کیا کرے۔

آج بدھ کی شب یہ خبر آئی ہے کہ بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان ہو گیا ہے۔

سندھ میں پرائمری اسکولوں کے طلبا کو صحت کی سہولتیں دینے کا منصوبہ

ہڑتال کا یہ اعلان سکول کالج جانے والے بچوں نے یا دفتروں اور کارخانوں مین نوکریاں کرنے والے موٹر سائیکل سوار شہریوں نے نہیں بلکہ سنگین ترین وائلیشنز کرنے کے عادی گروہ  یعنی ٹرانسپورٹروں نے کیا ہے۔  ان کے ساتھ ان کے بقول زیادتی یہ ہو رہی ہے کہ "جرمانے" کئے جا رہے ہیں۔
آج شب کی اطلاعات کے مطابق ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8 اور 10 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کردیا  ہے۔ اس اعلان کے ساتھ انہوں نے پنجاب حکومت کو بلیک میل بھی کرنے کا آغاز کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ  ان پر بھاری جرمانے کرنا بند کیا جائے۔
 
 
پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں کو رکوانے کے لئے  ہڑتال کرنے کا اعلان ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق 
ٹرانسپورٹر 8 دسمبر کو ہڑتال کریں گے۔

بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان

ہڑتال کا اعلان راولپنڈی میں ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اعلان پر سارے صوبے میں عمل ہو گا

ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں دس دسمبر کو مکمل پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ہوگی۔

 اسلام آباد ٹرانسپورٹ فیڈریشن نے بھی ہڑتال حمایت اعلان کر دیا اور نائب صدر نے کہا کہ بھاری جرمانے ناقابل قبول مکمل ہڑتال کرینگے۔ 

Waseem Azmet

متعلقہ مضامین

  • افغانستان اور تاجکستان بارڈر پر چینی شہریوں کے خلاف سنگین دہشتگرد منصوبہ بے نقاب
  • جعلی ملازمتوں کی پیشکش، ایف آئی اے نے بیرون ملک جانے والوں کو خبردار کردیا
  • حکومت کا غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اے آئی بیسڈ ایپ لانے کا فیصلہ
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ممالک جانے والوں کے خلاف شکنجہ سخت
  • رشمیکا مندانا کا اے آئی کے ذریعے فحش ویڈیوز بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
  • پنجاب کے اسکولوں میں سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • بلوچستان حکومت کا بیرون ملک موجود کالعدم تنظیموں کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں بھاری ٹریفک چالانوں خلاف 8 دسمبر کوہڑتال کا اعلان
  • وائلیشن کے عادی گروہ نے ٹریفک پولیس کے چالانوں سے بچنے کے لئے ہڑتال کی سنگین دھمکی دے دی
  • بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ہڑتال کا اعلان