پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دو اغواکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مغوی شہری وقار سومرو کو چند روز قبل چوک چدھڑ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پررحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے اور اس کامیاب کارروائی کو پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت قرار دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد

کراچی:

کراچی: ڈیفنس پولیس نے فیز 7 ایکسٹینشن کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں سے 3 فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ فائرنگ سے 3 زخمی ملزمان علی اصغر، واجد اور محمد شبیرکو گرفتار کیا گیا جبکہ دو دیگر ساتھی ماجد سلطان اور ابراہیم کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک سفید رنگ کی کرولا کار، چار موبائل فون، ایک لیپ ٹاپ، ایک نائن ایم ایم پستول اور دو تیس بور پستول برآمد ہوئے۔

ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور کئی مقدمات میں مفرور بھی تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی تفصیل کے ساتھ چیک کیا جا رہا ہے۔

زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محراب پور: پولیس کارروائی میں 10منشیات فروش گرفتار
  • انسداد منشیات ٹاسک فورس اور پولیس کی کارروائی، 60 کلو منشیات برآمد، تین ملزمان گرفتار
  • پنجاب سے 60 لاکھ روپے مالیت کی منشیات کراچی لانے کرنے کی کوشش ناکام، اسمگلر سمیت 3 گرفتار
  • کراچی کی 3 علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 8 ڈاکو گرفتار
  • حیدرآباد: پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • بلوچستان سے کراچی موبائل فون اسمگلنگ ناکام، 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ملزمان گرفتار
  • کراچی؛ ڈیفنس میں وائٹ کرولا گینگ کے 5 ملزمان گرفتار، گاڑی، اسلحہ، موبائل، لیپ ٹاپ برآمد
  • لاہور، فیکٹری مالک کا ہنی ٹریپ اسکینڈل، 3 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار
  • کوئٹہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک، تحقیقات جاری