جامعۃ الرشید کراچی کے انقلاب اسلامی کے خلاف ناروا اتہامات کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
اسلام ٹائمز: ہم پاکستانی شیعہ طلاب و علماء دین، جامعۃ الرشید کے اس موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو انقلاب اسلامی اور تشیع کی فروغ وحدت امت کے لیے کوششوں اور قربانیوں کی عظمت کو مجروح کرتا ہے۔ ہم اسے پرامن بقائے باہمی اور امت اسلامی کی وحدت کی روح کے خلاف سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعۃ الرشید اپنے بیانات میں وحدت اسلامی کے تقاضوں کا خیال رکھے۔ تحریر: محمد احمد فاطمی
کراچی پاکستان کے اہل سنت (دیوبندی) کے دینی مدرسوں میں سے ایک ممتاز درسگاہ "جامعۃ الرشید" کے مدیر مفتی عبدالرحیم صاحب نے ایک بیان میں انقلاب اسلامی ایران پر بے بنیاد اتہامات عائد کیے ہیں۔ مفتی صاحب کا دعویٰ ہے کہ 1980ء کی دہائی میں ایران کے اسلامی انقلاب نے پاکستان میں "تبریٰ" کے فروغ اور شیعہ سنی فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دی ہے۔ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب انقلاب اسلامی ایران نے ہمیشہ وحدت امت اسلامی کی ترویج اور تمام مسالک کے مقدسات کے احترام کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔
ایران کی اسلامی حکومت نے عالم اسلام میں اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے ہمیشہ عملی اقدامات کیے ہیں، نیز اہل سنت کے مقدسات کی توہین کو حرام قرار دیا ہے۔ یہ اس وقت بھی قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سالوں میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے رئیس محترم آیت اللہ ڈاکٹر علی عباسی نے امام خمینیؒ اور امام خامنہ ایؓ کی وحدت امت اسلامی کے افکار کی ترویج کے مقصد سے پاکستان کے اپنے دوروں کے دوران جامعہ الرشید کا دورہ کیا تھا اور مفتی عبدالرحیم سے ملاقات کرکے پرخلوص گفتگو کی تھی۔
ہم پاکستانی شیعہ طلاب و علماء دین، جامعۃ الرشید کے اس موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو انقلاب اسلامی اور تشیع کی فروغ وحدت امت کے لیے کوششوں اور قربانیوں کی عظمت کو مجروح کرتا ہے۔ ہم اسے پرامن بقائے باہمی اور امت اسلامی کی وحدت کی روح کے خلاف سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعۃ الرشید اپنے بیانات میں وحدت اسلامی کے تقاضوں کا خیال رکھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی جامعۃ الرشید امت اسلامی اسلامی کے کرتے ہیں
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا دورہ مشہد مقدس، رہنمائوں سے ملاقات
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کی کابینہ واراکین کے ساتھ ایک خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی حالات کے تناظر میں کیے گیے سوالات کے جوابات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین، ناصر ملت، قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی کے ہمراہ دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ مشہد مقدس کا دورہ کیا، مسئول شعبہ مشہد مقدس حجة الاسلام عقیل حسین خان اور کابینہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کابینہ واراکین کے ساتھ ایک خصوصی صمیمی نشست میں ملکی اور بین الاقوامی سیاسی حالات کے تناظر میں کیے گیے سوالات کے جوابات دیے۔ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی نشست سے پہلے دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی طرف سے ہفتہ وار دعائے ندبہ کے پروگرام میں شرکت کی۔