حیدرآبادسے گرفتار ٹی ایل پی کے تمام کارکنان رہا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251023-8-5
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)عدالت میں درخواستیں کام کرگئیں، حیدرآباد سے گرفتار ٹی ایل پی کے تمام افراد رہا ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن میں گرفتار حیدرآباد سے تمام افراد رہا کر دیے گئے تمام گرفتار افراد گھر پہنچ گئے۔واضع رہے کہ گرفتار افراد کے اہل خانہ کی جانب سے اپنے پیاروں کی بلا جواز گرفتاری کے خلاف کل سیشن جج حیدرآباد کی عدالت میں مختلف درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
ولی خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا گن مین جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت 2 افراد شدید زخمی ہیں۔ڈی پی او کا بتانا ہے کہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن جج کوئٹہ سے سیشن کورٹ مستونگ آرہے تھے، واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔