ایک اور پنجابی گلوکار بھارتی نژاد گینگ کے ہاتھوں قتل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
کینیڈا میں واقع ایک بھارتی نژاد گینگ نے معروف پنجابی گلوکار تیجی کاہلوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد اس قتل کی ذمے داری بھی قبول کرلی ہے۔
روہت گودارا نامی بھارتی نژاد گینگ کے ارکان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرکے کھلم کھلا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ہی گلوکار کو نشانہ بناکر اس کا خاتمہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ کے تین ارکان وکی پہلوان، مہندر سَرن اور راہول رِناؤ نے اپنے آن لائن پیغام میں نہ صرف قتل کا اعتراف کیا بلکہ دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ ’اگر اس نے سمجھ لیا ہے تو ٹھیک، ورنہ اگلی بار ہم اس کو بھی ختم کردیں گے‘۔ ان کے اس بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ ان کا نشانہ بننے والے دیگر افراد بھی ہوسکتے ہیں۔
گینگ نے اپنے بیان میں مخالف گینگسٹرز کی مدد کرنے والے تاجروں، بلڈرز اور دیگر افراد کو بھی کھلا چیلنج کیا ہے۔ انہوں واضح کیا کہ ایسے افراد اور ان کے خاندانوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ تیجی کاہلوں پر الزام تھا کہ وہ روہت گودارا گینگ کے مخالف گروہوں کو مالی معاونت اور اسلحہ فراہم کرنے کے علاوہ ان کے خلاف خفیہ معلومات بھی پہنچا رہے تھے۔ یہ واقعہ بین الاقوامی سطح پر پنجابی میوزک انڈسٹری اور غیر قانونی گروہوں کے باہمی تعلقات پر سوالیہ نشان کھڑا کر گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گینگ کے
پڑھیں:
حمیرا ارشد کی پاکستان آئیڈل میں جج بننے والے گلوکار و اداکار فواد خان پر کڑی تنقید
گلوکارہ حمیرا ارشد نے پاکستان کے سپر اسٹار اور گلوکار فوان خان کو پاکستان آئیڈل کے جج بننے پر تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
حمیرا ارشد نے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران بغیر نام لیے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس شو (پاکستان آئیڈل) میں ایسے جج بنائے گئے ہیں جن کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
گلوکارہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایسے لوگ جج بنے ہوں، انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اسپانسرز ایسا چاہتے ہوں گے مگر لوگوں کو اپنی حدود کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے آفرز لینی چاہیے۔
گلوکارہ حمیرا ارشد کا کہنا تھا کہ ہاں وہ بطور سلیبرٹی تو بیٹھ سکتے ہیں مگر جج بننا اور فیصلہ کرنا غلط ہے۔ گلوکارہ نے کہا کہ ایسے پروگرامز میں جج وہ ہونے چاہیے جنہیں موسیقی کی سمجھ ہو۔