عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں، خاقان شاہنواز کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
ابھرتے ہوئے ماڈل، اداکار اور کانٹینٹ کریئٹر خاقان شاہنواز نے دعویٰ کیا کہ گلوکار عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں اور انہیں کریڈٹ نہیں دیتے۔
خاقان شاہنواز نے حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
گزشتہ کچھ عرصے سے معروف گلوکار عاطف اسلم نے انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرنا شروع کی ہیں، جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔
اس بارے میں بات کرتے ہوئے خاقان شاہنواز نے کہا کہ وہ عاطف اسلم کے کانٹینٹ کریئٹر بننے کے زیادہ حامی نہیں ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اگرچہ انہیں اس پر کوئی ذاتی اعتراض نہیں، لیکن عاطف اسلم نے جو ویڈیوز بنائیں، وہ دیگر کانٹینٹ کریئٹرز پہلے ہی بنا چکے تھے، لہٰذا انہیں ان تخلیق کاروں کو کریڈٹ دینا چاہیے تھا۔
ان کے مطابق کسی بھی منفرد آئیڈیا کو تخلیق کرنے میں کانٹینٹ کریئٹر کافی محنت کرتا ہے، اس لیے کسی کے کام کی نقل کرتے ہوئے اسے کریڈٹ ضرور دینا چاہیے۔
خاقان شاہنواز نے کہا کہ اگر عاطف اسلم خود سے کوئی نیا اور منفرد کانٹینٹ بناتے تو وہ واقعی حیران کن ہوتا کہ وہ گلوکاری کے ساتھ ساتھ تخلیقی مواد بھی تیار کر سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عاطف اسلم نے چھوٹے تخلیق کاروں کے انداز کی نقل کی اور کریڈٹ بھی نہیں دیا، تاہم لوگ اس پر بات نہیں کرتے کیونکہ وہ خوش ہیں کہ ان کا پسندیدہ گلوکار دلچسپ کانٹینٹ بھی بنا رہا ہے، لیکن ہم جیسے کانٹینٹ کریئٹرز بخوبی جانتے ہیں کہ گلوکار کے پاس وہ آئیڈیاز کہاں سے آئے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: خاقان شاہنواز نے کانٹینٹ کریئٹرز
پڑھیں:
مفتی قوی کا دعویٰ: کرینہ کپور میری بیوی رہی ہیں؟
متنازع بیانات دینے کے لیے مشہور مفتی قوی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کی اداکارہ کرینہ کپور ان کی بیوی رہ چکی ہیں اور ان سے نکاح کیا گیا تھا۔
مفتی قوی نے کہا کہ ان کے بھارتی اداکاراؤں اور کاروباری حضرات سے تعلقات رہے ہیں اور وہ کئی سال قبل سیٹھ شاہد کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ ان کے مطابق 1996 میں ان کا کرینہ کپور سے پہلا تعارف ہوا، جب اداکارہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 سال تھی، اور 1999 تک ان کے درمیان تعلقات گہرے ہو گئے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہندو خواتین سے نکاح ممکن ہے اور اسی بنیاد پر انہوں نے کرینہ کپور سے نکاح کیا۔ مفتی قوی کے مطابق کرینہ کپور ان کی “پاکستان کی بھابھی” بھی رہی ہیں، اور سیف علی خان سے شادی کے وقت بھارتی علماء نے ان کے نکاح کو حرام قرار دیا، مگر انہوں نے خود اسے حلال مانا۔
مفتی قوی نے مزید کہا کہ اگر ایشوریا رائے کی جانب سے نکاح کا پیغام بھی آج آئے تو وہ تیار ہیں، کیونکہ وہ انہیں شروع سے پسند کرتے آئے ہیں۔
اگرچہ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرینہ کپور ان کی بیوی رہی ہیں، مگر اس بارے میں نہیں بتایا کہ ان کے درمیان طلاق کب یا کیوں ہوئی۔
یہ دعویٰ پوڈکاسٹ میں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کے لیے حیران کن اور متنازعہ بحث کا موضوع بن گیا ہے۔