پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
پنجاب حکومت ایک ماہ کے اندر نئی حلقہ بندیاں مکمل کرلے، الیکشن کمیشن کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو نئی حلقہ بندیوں کے لیے چار ہفتوں کا وقت دیدیا،جس کے لیے حکمنامہ جاری کردیا۔
ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم نامے کے متعلق پنجاب حکومت نے نئے قانون کے تحت حدود کا تعین کرنا ہے، پنجاب حکومت نے حلقوں کی حدود بندی کیلئے چار ہفتوں کاوقت مانگا، جب کہ نئے ایکٹ کی منظوری کے بعد حدبندی قانونی تقاضا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے نام مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی استدعا پر چار ہفتوں کا وقت دیاگیا، اگر پنجاب حکومت نے چار ہفتوں میں کام نہ کیا تو معاملہ کمیشن دیکھے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق چار ہفتوں بعد معاملہ کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے مقرر ہوگا، خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ای سی پی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ دوہزارپچیس کے تحت ہوں گے،الیکشن کمیشن نے نو اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے، امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خبردار کر دیا پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت سربراہ پاک فضائیہ ظہیر بابر سدھو کا دورہ رومانیہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال باجوڑ، سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں ایک دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی حالت میں فرار نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 6دہشتگرد ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: الیکشن کمیشن پنجاب حکومت
پڑھیں:
بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے
لاہور:پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا، خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں قواعد و نقشے نہ دیے گئے تو معاملہ باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر ہوگا، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔
الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا، پنجاب حکومت کی حلقہ بندی رولز کی منظوری کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت منظور کرلی۔