بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت سے ڈیٹا اور نقشے مانگ لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری پنجاب کو مراسلہ بھیج دیا، خط میں پنجاب حکومت کو ضروری ڈیٹا اور نقشے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ مقررہ مدت میں قواعد و نقشے نہ دیے گئے تو معاملہ باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر ہوگا، الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا، بلدیاتی انتخابات پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 9 اکتوبر کا جاری کردہ حلقہ بندی شیڈول واپس لے لیا، پنجاب حکومت کی حلقہ بندی رولز کی منظوری کیلئے 4 ہفتوں کی مہلت منظور کرلی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان محسن نقوی کا پختونخوا حکومت سے واپس گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا اعلان اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی حکم معطل اسلام آباد میں پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے متعلق کیس، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل باجوڑ: سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، ایک خوارجی ہلاک، دیگر زخمی حالت میں فرار ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ صارفین کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان صدر آصف علی زرداری آئندہ ماہ قطر کا دورہ کریں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت حکومت سے

پڑھیں:

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے لیا

پنجاب میں دسمبر 2025 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کردہ شیڈول واپس لے لیا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے حال ہی میںلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے بعد پرانا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث، پرانے قانون کے تحت جاری کردہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ:
بلدیاتی انتخابات اب نئے قانون **لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔
پنجاب حکومت کی درخواست پر پرانا حلقہ بندی شیڈول واپس لیا جا رہا ہے۔
نئی حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن کے قواعد کے لیے پنجاب حکومت کو 4 ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔
مزید مہلت نہیں دی جائے گی، اور اگر مقررہ وقت میں کام مکمل نہ ہوا تو الیکشن کمیشن از خود فیصلہ کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق، تمام تر فیصلے آئین و قانون کے مطابق کیے جا رہے ہیں تاکہ شفاف اور مؤثر بلدیاتی نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، الیکشن کمیشن کا تحریری فیصلہ جاری
  • بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملہ: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری پنجاب کو خط
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار، الیکشن کمیشن نے شیڈول واپس لے لیا
  • الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
  • الیکشن کمیشن کا پنجاب بلدیاتی انتخابات نئے قانون کے تحت کروانے کا فیصلہ
  • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت کرانے کا فیصلہ
  • گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025پر دستخط کر دیے
  • گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر دستخط کر دیے
  •  آخری رکاوٹ  ختم , پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 پر گورنر کے دستخط