Jasarat News:
2025-12-02@15:55:39 GMT

کراچی: 3 روز تک موسم گرم‘ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251017-08-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں، شہریوں کو اگلے چند دنوں تک درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت محسوس ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی سمت جبکہ شام کے وقت مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت آئندہ 3 دن کے دوران 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال دراصل موسم کی تبدیلی کے عمل کا حصہ ہے، رواں مہینے کے آخر اور نومبر کے آغاز میں موسمِ سرما کی ہوائیں اثر انداز ہونا شروع ہو جائیں گی، جس کے بعد بتدریج خنکی میں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرینِ موسمیات کے مطابق کراچی میں اکتوبر کا مہینہ عمومی طور پر مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے، اس دوران دن کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شکاگو: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی شہر شکاگو میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی، 2000 سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق برف باری کے باعث ہوائی سفر بری طرح متاثر ہوا ہے، 2000 سے زائد پروزایں منسوخ کر دی گئیں، حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ گریٹ لیکس ریجن میں آنے والے شدید سرمائی طوفان کے بعد سیکڑوں پروازوں کی منسوخی اور تاخیر کے باعث شکاگو کے اوہیئر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کا رش لگ گیا۔

نیشنل ویدر سروس کے مطابق ایئرپورٹ پر 8.4 انچ (21.34 سینٹی میٹر) برفباری ریکارڈ کی گئی، جو نومبر میں ایک ہی دن میں ہونے والی سب سے زیادہ برفباری کا نیا ریکارڈ ہے، اس سے قبل 6 نومبر 1951 کو 8 انچ (20.32 سینٹی میٹر) برف پڑی تھی۔

لیک مشی گن کے نزدیک علاقوں میں ہفتے سے اب تک 12 انچ (تقریباً 30 سینٹی میٹر) سے زائد برف پڑ چکی ہے، مغربی مشی گن میں سیکڑوں گرجا گھروں نے عبادت گزاروں کو گھر پر رہنے یا آن لائن سروس دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ
  • کراچی میں موسم سرد ہونے لگا، درجہ حرارت میں کمی کا امکان
  • ٹھنڈے موسم میں فون کی بیٹری جلدی کیوں  ختم ہوتی ہے؟ ماہرین کا اہم انکشاف
  • شکاگو: شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، ہزاروں پروازیں منسوخ
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں دن اور رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان
  • محکمہ موسمیات کی ملک میں شدید سردی کی پیش گوئی
  • آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا، محکمہ موسمیات
  • بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ
  • کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین صبح، درجہ حرارت 3.4 ڈگری گر گیا
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان