کراچی میںموسم انتہائی سرد ہونے کی خبریں درست نہیں‘ محکمہ موسمیات
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251018-02-11
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں برس انتہائی سرد موسم سرما کی پیش گوئیوں کو مسترد کردیا جبکہ کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2 ڈگری اضافے سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔شہر میں اس دوران گرم و خشک موسم متوقع ہے جبکہ شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں شہر پر اثر انداز رہے گی۔ محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بعض علاقوں میں مغربی ہواں کے گزرنے سے سردی کی وقتی لہر آسکتی ہے تاہم پاکستان میں انتہائی سرد موسمِ سرما کے دعوے سائنسی بنیادوں سے خالی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پورے ملک میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
حیدرآباد کے قریب کراچی ایکسپریس خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد: پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس حیدرآباد کے قریب بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، پاور وین کے ویل کی پن ٹوٹنے پر ٹرین کو بروقت روک لیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کے لیے رواں دواں تھی اور حیدر آباد کے قریب پاور وین کے ویل کی پن ٹوٹ گئی۔ رفتار کم ہونے کے باعث ٹرین حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی اور عملے نے فوری طور پر کراچی ایکسپریس کو حیدر آباد اسٹیشن پر ہی روک لیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بروقت کارروائی کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان سے بچا گیا۔ حادثے کے بعد ریلوے عملے نے معائنہ کرکے سروس کو بحال کرنے کے اقدامات شروع کر دیے۔