کیا اس سال پاکستان میں غیر معمولی سردی ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک میں غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ سائنسی اعداد و شمار اور موسمیاتی رجحانات ایسی کسی پیش گوئی کی تائید نہیں کرتے۔
ترجمان کے مطابق، سمندری سطح کے درجہ حرارت اور لا نینا (La Niña) کے اثرات کا تجزیہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک بھر، بشمول سندھ، میں موسمِ سرما کی شدت اعتدال پسند رہے گی۔
مزید پڑھیں: دھند، بارش اور برفباری، سردی نے ملک میں ڈیرے جما لیے
محکمہ موسمیات نے واضح کیا کہ دسمبر سے فروری تک کے موسمِ سرما کی پیش گوئیاں عالمی موسمیاتی تنظیم (WMO) کے تعاون سے تیار کردہ سسٹمز کے ذریعے کی جاتی ہیں۔
تازہ ترین جائزوں کے مطابق، اس دوران ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ اور بارشیں معمول سے کچھ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ بحرالکاہل کے خطے میں کمزور سے درمیانے درجے کی لا نینا موجود ہے، جو عام طور پر جنوبی ایشیا اور پاکستان میں سردی کے نظاموں کی شدت کو کم کرتی ہے۔ نتیجتاً، مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں تک مکمل طور پر نہیں پہنچ پائیں گی، جس سے ان علاقوں میں برفباری اور بارش میں کمی جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں ہلکی تبدیلی متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ اور تصدیق شدہ ذرائع سے ہی موسمی معلومات حاصل کریں۔ محکمہ نے خبردار کیا کہ غیر مصدقہ موسمی دعوے پھیلانے سے عوام میں بلاوجہ خوف اور غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان سردی بارش غیر معمولی سردی محکمہ موسمیات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستان غیر معمولی سردی محکمہ موسمیات محکمہ موسمیات
پڑھیں:
اوباڑو : تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی
سٹی 42 : اوباڑو اور گردونواح میں تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 50 کے قریب افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں، تعلقہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کی ہدایت پر اسپتال کے تمام عملے کو الرٹ کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات
اسسٹنٹ کمشنر صحیب الاہی کا کہنا ہےکہ شدید آندھی کے باعث مختلف علاقوں میں حادثات پیش آئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔