پاکستان میں سخت سردی کی افواہیں بےبنیاد، محکمہ موسمیات کا مؤقف سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رواں سال غیر معمولی یا انتہائی سرد موسمِ سرما کی خبروں کو سائنسی طور پر بے بنیاد قرار دے دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر سے فروری کے دوران بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے قدرے کم ہونے کا امکان ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ہواؤں کے گزرنے سے چند علاقوں میں سردی کی وقتی لہریں آسکتی ہیں، تاہم ملک بھر میں غیر معمولی سخت یا ریکارڈ توڑ سردی کی کوئی سائنسی شہادت موجود نہیں۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی غیر مصدقہ موسمی پیش گوئیوں پر یقین نہ کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے نصاب میں اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ہے۔
جماعت اول سے بارہویں تک ناظرہ قرآنِ مجید اور ترجمہ قرآنِ مجید کی تعلیم باقاعدہ نصاب کا حصہ بن جائے گی۔
محکمے کے مطابق چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کمپیوٹر ایجوکیشن کی نئی کتابیں متعارف کروائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کے فروغ کے لیے چھٹی سے بارہویں جماعت تک علیحدہ نصابی کتابیں بھی تیار کی گئی ہیں۔