Jasarat News:
2025-12-02@16:34:47 GMT

مکہ و مدینہ منورہ میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ریاض: سعودی عرب کے مختلف علاقوں کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگی الرٹ جاری کردیے گئے۔
عالمی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آنے والی موسمی تغیرات کی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درمیانی بارشیں، تیز ہوائیں، گرد و غبار اور فضائی آلودگی میں موجود ذرات کئی ریجنوں میں مختلف امراض جنم دے سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جدہ اور رابغ میں گرد و غبار جبکہ الجموم، الکامل اور خلیص میں تیز ہواو¿ں کی رفتار 49 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ مدینہ منورہ کے ریجن میں المہد اور وادی الفرع کے لیے بھی موسمی انتباہات جاری کیے گئے ہیں، جہاں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ جس میں جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور نجران ریجن بارش کی زد میں رہیں گے۔

محمد ایوب.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات

پڑھیں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان

مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔ مرمتی کام 48 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا، کام کے دوران صدر ٹاؤن، جمشید روڈ، پی آئی بی اور لائنز ایریا میں پانی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں اور ضرورت کے مطابق پیشگی ذخیرہ کرلیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ
  • مختلف علاقوں سے جمع کیے گئے دودھ کے تمام نمونے غیر معیاری قرار
  • صوبائی محکمہ صحت کے ماتحت اسپتال مختلف نامکمل طبی سہولتوں کا شکار
  • محکمہ موسمیات کی ملک میں شدید سردی کی پیش گوئی
  • آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا، محکمہ موسمیات
  • بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ، قلات میں درجہ حرارت منفی 6 ریکارڈ
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات خنک رہنے کا امکان
  • کراچی: فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے