راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) صوبہ خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج ہلاک ہوگئے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اس پی آر) کے مطابق 13 سے 15 اکتوبر 2025ء کے دوران خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی ایجنسیوں کے زیر اثر دہشت گرد تنظیم الخوارج سے تعلق رکھنے والے 34 دہشت گرد مارے گئے۔

فوج کے ترجمان ادارے نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپین وام میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں دورانِ کارروائی دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 18 دہشت گرد ہلاک کیے گئے، اسی طرح ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان میں کیا گیا وہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تیسری جھڑپ ضلع بنوں میں ہوئی جہاں سکیورٹی فورسز نے مزید 8 دہشت گردوں کو مار دیا، علاقے میں سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کے ممکنہ ٹھکانے کو ختم کیا جا سکے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزمِ استحکام کے وژن کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی مہم پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کا مقصد ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

ادھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبرپختونخواہ میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی، انہوں نے 34 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ 34 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، سکیورٹی فورسز کے بہادر افسر اور جوان ہمارا فخر ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمارے دلیر سپوتوں نے بروقت آپریشنز کرکے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، قوم خیبرپختونخواہ میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کی پیشہ وارانہ سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں، ان کارروائیوں کو جاری رکھتے ہوئے خیبرپختونخواہ کے چپے چپے سے بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کا خاتمہ کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بھارتی سپانسرڈ دہشت سکیورٹی فورسز

پڑھیں:

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج ہلاک

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں بھی کارروائی کےد وران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔

پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سیکیورٹی فورسز نے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 50 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز نے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بنا دی، آپریشن میں 50 خوارج ہلاک
  • مہمند میں پاک فوج کا انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن، 45 سے 50 خوارج ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں فورسز کے آپریشن، بھارتی سرپرستی یافتہ 34 خوارج ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 34 خوارج دہشت گرد ہلاک
  • خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشنز، بھارتی حمایت یافتہ 34 دہشتگرد جہنم واصل
  •  خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 67 خوارج ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں،بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج ہلاک
  • اورکزئی: سیکیورٹی فورسز کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک