Jasarat News:
2025-10-18@12:01:07 GMT

  مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موسمی الرٹ جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251018-06-23

 

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے 6 علاقوں کے لیے پیشگی موسمی الرٹ جاری کردیے گئے، جن میں مختلف نوعیت کی موسمی تبدیلیوں سے خبردار کیا گیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان تبدیلیوں میں ہلکی سے درمیانی بارشیں، تیز ہوائیں، اڑتی ہوئی گردوغبار اور فضا میں معلق ذرات شامل ہیں جو کئی ریجنوں میں حدِ نظر کو متاثر کر سکتے ہیں۔ موسمی الرٹ کے مطابق مکہ مکرمہ کے ریجن کے متعدد شہروں کو متاثر کرنے والی موسمی کیفیت متوقع ہے۔ جدہ اور رابغ میں گردوغبار جبکہ الجموم، الکامل اور خلیص میں تیز ہواؤں کی رفتار 49 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ مدینہ منورہ کے ریجن میں المہد اور وادی الفرع کے لیے بھی موسمی انتباہات جاری کیے گئے ہیں، جہاں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ اس سے قبل بھی سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔بیان میں کہا گیا تھا کہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ اور نجران ریجن بارش کی زد میں رہیں گے۔

انٹرنیشنل ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غریب طبقے پر مزید بوجھ: استعمال شدہ کپڑوں پر نیا ٹیکس عائد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں حکومت کی جانب سے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا نیا ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد ملک بھر کے تاجر سخت ردِعمل دے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سردیوں کے آغاز سے پہلے عوام پر ایک نیا بوجھ ہے، جس سے سفید پوش طبقے کے لیے گرم ملبوسات خریدنا مزید مشکل ہو جائے گا۔  استعمال شدہ ملبوسات کی فی عدد قیمت میں 500 سے 1500 روپے تک اضافہ متوقع ہے، جو عام خریدار کے بجٹ سے باہر جا رہا ہے۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ یہ ٹیکس نہ صرف غریب طبقے کو متاثر کرے گا بلکہ لنڈا بازاروں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوگا۔ پہلے جہاں تاجر کنٹینر کے حساب سے مال درآمد کرتے تھے، اب بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کے باعث ان کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی ہے۔

بہت سے تاجر یہ بھی شکایت کر رہے ہیں کہ ان کے پاس پہلے سے درآمد شدہ مال پر اتنی زیادہ ڈیوٹیز لگ چکی ہیں کہ قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں خریداروں کی قوتِ خرید تیزی سے گر رہی ہے جبکہ بازاروں میں رش کے باوجود فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

تاجروں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ استعمال شدہ کپڑوں پر ٹیکس کی شرح کو کم یا ختم کیا جائے تاکہ عوام سستے داموں گرم ملبوسات حاصل کر سکیں۔ اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کی تو غریب طبقہ متاثر ہوگا ۔

متعلقہ مضامین

  • غریب طبقے پر مزید بوجھ: استعمال شدہ کپڑوں پر نیا ٹیکس عائد
  • کراچی میںموسم انتہائی سرد ہونے کی خبریں درست نہیں‘ محکمہ موسمیات
  • مکہ و مدینہ منورہ میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • پاکستان میں سخت سردی کی افواہیں بےبنیاد، محکمہ موسمیات کا مؤقف سامنے آگیا
  • مذہبی جماعت کا ممکنہ احتجاج، لاہور اور راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
  • کراچی: 3 روز تک موسم گرم‘ درجہ حرارت 37 ڈگری رہنے کا امکان
  • ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں خطرناک اضافہ، ڈبلیو ایم او
  • کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم و خشک رہنے کا امکان
  • سعودی ولی عہد کا مکہ مکرمہ میں’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان