Jasarat News:
2025-10-18@11:40:17 GMT

غریب طبقے پر مزید بوجھ: استعمال شدہ کپڑوں پر نیا ٹیکس عائد

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

غریب طبقے پر مزید بوجھ: استعمال شدہ کپڑوں پر نیا ٹیکس عائد

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان میں حکومت کی جانب سے استعمال شدہ کپڑوں کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا نیا ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد ملک بھر کے تاجر سخت ردِعمل دے رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تاجروں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سردیوں کے آغاز سے پہلے عوام پر ایک نیا بوجھ ہے، جس سے سفید پوش طبقے کے لیے گرم ملبوسات خریدنا مزید مشکل ہو جائے گا۔  استعمال شدہ ملبوسات کی فی عدد قیمت میں 500 سے 1500 روپے تک اضافہ متوقع ہے، جو عام خریدار کے بجٹ سے باہر جا رہا ہے۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ یہ ٹیکس نہ صرف غریب طبقے کو متاثر کرے گا بلکہ لنڈا بازاروں کا کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوگا۔ پہلے جہاں تاجر کنٹینر کے حساب سے مال درآمد کرتے تھے، اب بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسوں کے باعث ان کی سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی ہے۔

بہت سے تاجر یہ بھی شکایت کر رہے ہیں کہ ان کے پاس پہلے سے درآمد شدہ مال پر اتنی زیادہ ڈیوٹیز لگ چکی ہیں کہ قیمتیں بڑھانا ناگزیر ہو گیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں خریداروں کی قوتِ خرید تیزی سے گر رہی ہے جبکہ بازاروں میں رش کے باوجود فروخت میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

تاجروں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ استعمال شدہ کپڑوں پر ٹیکس کی شرح کو کم یا ختم کیا جائے تاکہ عوام سستے داموں گرم ملبوسات حاصل کر سکیں۔ اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی نہ کی تو غریب طبقہ متاثر ہوگا ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: استعمال شدہ

پڑھیں:

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء) ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں مزید 16 روز کا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے دوسری مرتبہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید 16 روز کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے 31 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر 2025 تک توسیع کی گئی ہے اور ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع ٹیکس بار ایسوسی ایشنز، چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز اور تاجر تنظیموں کی درخواست پر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ابھی تک 51 لاکھ لوگوں نے ٹیکس ریٹرنز فائل کیے ہیں،گزشتہ سال 15 اکتوبر تک 46لاکھ افراد نے ٹیکس ریٹرنز جمع کرائے تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 30ستمبر کو ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15دن کی توسیع کی تھی تاہم ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور شہریوں نے تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
                                                                                                                      

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے نئی شرط عائد
  • استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200 روپے کا ٹیکس، تاجر بلبلا اٹھے
  • آزاد کشمیر میں ڈینگی نوجوان کی جان نگل گیا، سینکڑوں افراد متاثر
  • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر، پاکستان فضائی آلودگی میں پہلے نمبر پر آگیا
  • پاکستان کے ساتھ تجارت کھولو‘ افغانی تاجر اپنی حکومت پہ برس پڑے
  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی استحکام کو سراہا ہے، وزیرخزانہ
  • یوٹیوب پہلے سے مختلف محسوس ہو رہا ہے؟ تو اس کی وجہ جان لیں
  • قرض کے مضر اثرات
  • ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کا اعلان