عالمی مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
عالمی مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں، وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیز کے مثبت جائزے پاکستانی معیشت میں پیشرفت کا ثبوت ہیں۔ امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے ایک سال کے دوران معاشی استحکام سے متعلق نمایاں پیشرفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرِمبادلہ ذخائر، کرنسی، مہنگائی، شرحِ سود جیسے اشاریے مثبت سمت میں جارہے ہیں، عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے پاکستانی معیشت پر مثبت جائزے پیشرفت کا ثبوت ہیں۔
سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومتی پالیسی کا مقصد محض معاشی استحکام نہیں بلکہ ساختی اصلاحات سے پائیدار ترقی کرنا ہے، ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے میں بہتری اس پالیسی کے اہم ستون ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اداروں کی تنظیم نو، مالی نظم و ضبط میں شفافیت بھی اس پالیسی کے اہم ستون ہیں، حکومت نے معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف موڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کر دی طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان فیلڈ مارشل کی صدر مملکت سے ملاقات، افغان طالبان کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ پاکستان کا سلامتی کونسل میں لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے 30 ویں وزیراعلیٰ بن گئے پاک فوج کی مہمند میں کارروائی، 30 خوارج ہلاک، اہم ٹھکانے تباہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر خزانہ پاکستانی معیشت
پڑھیں:
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے، چین نے مکئی کی درآمد کے لئے پاکستانی تاجروں کی رجسٹریشن بھی شروع کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق رائس ایکسپورٹرز ایسوسی کے وفد کا دورہ چین کامیابی سے جاری ہے ، جس دوران چاول کی برآمد کیلئے چین کے دو صوبوں کے ساتھ وفد نے ایم او یو سائن کر لیے ہیں، 30 سے 40 کروڑ ڈالر مالیت کے چاول کی فروخت کے معاہدے متوقع ہیں ہیں۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید جیلانی کا کہناتھا کہ چین کو پاکستان سے مکئی کی برآمد بھی جلد شروع ہو جائے گی،چین کو باسمتی اور نان باسمتی دونوں اقسام کے چاول برآمد کریں گے،رواں مالی سال چاول کی برآمدات دوبارہ 3ارب ڈالر کی سطح عبور کر جائیں گی، چین کا دورہ جاری ہے مزید آرڈرز ملنے کا امکان ہے۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
مزید :