کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم و خشک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہرِ قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندری ہوائیں متاثر یا غیر فعال رہ سکتی ہیں، شہریوں کو اگلے چند دنوں تک درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گرمی کی شدت محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق دن کے پہلے پہر بلوچستان کی شمال مغربی سمت جبکہ شام کے وقت مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کا درجہ حرارت آئندہ تین دن کے دوران 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ موسمی صورتحال دراصل موسم کی تبدیلی کے عمل کا حصہ ہے، رواں مہینے کے آخر اور نومبر کے آغاز میں موسمِ سرما کی ہوائیں اثر انداز ہونا شروع ہو جائیں گی، جس کے بعد بتدریج خنکی میں اضافہ متوقع ہے۔
ماہرینِ موسمیات کے مطابق کراچی میں اکتوبر کا مہینہ عمومی طور پر مئی اور جون کے بعد گرم تصور کیا جاتا ہے، اس دوران دن کا درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دن کے اوقات میں دھوپ سے بچاؤ کے اقدامات کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہا جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ کے ساتھ دھند میں بھی اضافہ
شہر قائد میں راتوں اورصبح میں خنکی میں اضافہ، تاہم منگل کومطلع صاف،موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں منگل کی صبح میں شہر میں دھند جبکہ حد نگاہ 5 کلو میٹر تک ریکارڈ کی گئی ۔ شہر قائد میں منگل کوکم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائد میں مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی تھی جبکہ آئندہ ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔