پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد موسمِ سرما‘‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی نے ان دعوؤں کو سائنسی بنیادوں سے عاری اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، دسمبر سے فروری 2025 کے دوران موسمِ سرما کی موسمی پیش گوئی بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی موسمیاتی تنظیم کی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے، جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ جبکہ بارش معمول یا معمول سے کچھ کم متوقع ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگرچہ مغربی ہواؤں کے باعث بعض مقامات پر عارضی طور پر سردی کی ایک سے زائد لہر آ سکتی ہیں، لیکن پورے ملک میں کسی غیر معمولی یا ریکارڈ توڑ سردی کے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں۔

ماحولیاتی تجزیوں کے مطابق، اس وقت بحرالکاہل کے استوائی علاقے میں کمزور سے درمیانے درجے کی ’’لانینا‘‘ کیفیت موجود ہے۔ تاریخی طور پر، لانینا کی موجودگی جنوبی اور جنوب مغربی ایشیا، بشمول پاکستان، میں موسمِ سرما کے نظاموں کی شدت اور تعداد کو کم کرتی ہے۔

اس کے نتیجے میں مغربی ہواؤں کی سرگرمیوں میں کمی، شمالی اور مغربی پہاڑی علاقوں میں برفباری و بارش کی مقدار میں کمی، اور میدانوں میں نسبتاً معتدل درجہ حرارت دیکھنے میں آتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا

 پاکستان ریلوے نے موسم سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے جس پر آج سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق نیا ٹائم ٹیبل 16 اکتوبر سے 15 اپریل تک ہو گا، نئے شیڈول میں 9 ٹرینوں کو عارضی سٹاپ ختم کر کے باقاعدہ سٹاپ دیا گیا ہے۔ علامہ اقبال ایکسپریس سیالکوٹ سے صبح 7 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔ جبکہ عوامی ایکسپریس کراچی سے صبح 7 بجکر 30 منٹ کی بجائے صبح 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ نارووال مسافر ٹرین صبح 7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی اور شالیمار ایکسپریس صبح 7 بج کر 30 منٹ کی بجائے 7 بج کر 10 منٹ پر روانہ ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • موسم سرما کیلئے سکولوں کے نئے اوقات کار تیار
  • کراچی میںموسم انتہائی سرد ہونے کی خبریں درست نہیں‘ محکمہ موسمیات
  • ملک کا وہ علاقہ جہاں سردی کی آمد کی بجائے موسم دوبارہ گرم ہو جانے کی پیشن گوئی کر دی گئی
  • مکہ و مدینہ منورہ میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • پاکستان میں سخت سردی کی افواہیں بےبنیاد، محکمہ موسمیات کا مؤقف سامنے آگیا
  • کیا اس سال پاکستان میں غیر معمولی سردی ہوگی؟ محکمہ موسمیات کا اہم بیان آگیا
  • پاکستان میں دہائیوں بعد سرد ترین سردی متوقع، ماہرین نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • پاکستان ریلوے نے موسمِ سرما کیلئے ٹرینوں کا نیا شیڈول جاری کر دیا
  • کراچی میں موسم کب خنک ہونا شروع ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی