ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں “پانچویں پاکستان۔افریقہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ کانفرنس” اور “میڈ اِن پاکستان نمائش” کا شاندار آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں سو سے زائد پاکستانی ایکسپورٹرز اور افریقی کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دس سے زائد افریقی ممالک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جہاں دو طرفہ تجارت کے نئے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ’میڈ اِن پاکستان‘ نمائش نے ایتھوپیا میں پاکستانی مصنوعات کے فروغ کے نئے دروازے کھول دیے۔ افریقہ کے ساتھ تجارت پاکستان کی معاشی حکمتِ عملی کا اہم ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان افریقہ کے ساتھ پائیدار معاشی شراکت داری کے لیے پُرعزم ہے۔ جام کمال خان نے نمائش کے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا اور پاکستانی برآمد کنندگان کی کاوشوں کو سراہا۔

اس ایونٹ میں مہمانِ خصوصی، ایتھوپیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹکس ڈاکٹر علیمو سیمے فیسا تھے جنہوں نے تقریب کا باضابطہ افتتاح کیا۔ 

ڈاکٹر علیمو سیمے فیسا کا کہنا تھا کہ ایتھوپیا تجارت کو آسان بنانے کے لیے لاجسٹک نظام میں مسلسل بہتری لا رہا ہے۔ پاکستان کے ساتھ قریبی اقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں۔ ایونٹ خطے میں معاشی انضمام کو فروغ دے گا۔

دوسری جانب پاکستانی سفیر عاطف شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افریقہ کا تعاون مشترکہ ترقی کی ضمانت ہے۔ یہ فورم پاکستان کی ‘لک افریقہ’ پالیسی کا تسلسل ہے۔

ایتھوپین سفیر جمال بکر نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تعلقات دوستی اور تعاون کی مضبوط بنیاد پر استوار ہیں۔ ایتھوپیا کی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل دیوانو کیدیر نے بھی پاکستان کی افریقہ پالیسی کو سراہا۔

افتتاحی تقریب کے اختتام پر یادگاری شیلڈز کی تقسیم اور ربن کاٹنے کی تقریب ہوئی۔ تقریب کا اہتمام وزارتِ تجارت، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستانی سفارتخانے کے اشتراک سے کیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جام کمال ڈی 8 وزرائے تجارت کونسل میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے

قاہرہ (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تجارت ڈی 8 وزرائے تجارت کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔وفاقی وزیرتجارت جام کمال ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے۔ جام کمال ، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے ساتھ رکن ممالک کے ہم منصبوں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

وزیر تجارت جام کمال قاہرہ ایئرپورٹ پہنچے تو پاکستانی سفیرعامرشوکت اورمصری حکام نے استقبال کیا۔ جام کمال خان ڈی ایٹ وزرائےتجارت کونسل کےافتتاحی سیشن اور اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

دورے کے دوران تنظیم کے رکن ممالک کے ہم منصبوں سےدوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ ڈی ایٹ وزرائے تجارت کونسل کے موقع پر وزارتی سرگرمیاں اور اہم ثقافتی مقامات کے دورے شیڈول میں شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد
  • پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی تقریب کا انعقاد
  • فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) کے زیر اہتمام کیڈٹ کالج سوات میں ادبی کنوینشن کا انعقاد
  • ہوم بیسڈ لیبر یونین کے تحت لیبر کانفرنس کا انعقاد
  • انویسٹرفورم جدہ کےنومنتخب عہداداروں کےاعزازمیں انجینئرسجاد کاعشائیہ
  • چین نے گرین انرجی کی جنگ جیت لی
  • جام کمال ڈی 8 وزرائے تجارت کونسل میں شرکت کیلئے قاہرہ پہنچ گئے
  • تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیٰ ﷺ کے زیراہتمام وحدتِ اُمت کانفرنس کا انعقاد
  • ماہ نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار ثابت ہوا
  • شہدائے جموں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گریجویٹ کالج بھمبر میں تقریب کا انعقاد