پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ وائٹ بال سیریز کے لیے حکمتِ عملی ترتیب دے دی۔

ذرائع کے مطابق وائٹ بال سیریز میں فلیٹ بیٹنگ ٹریکس نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تھنک ٹینک نے کیوریٹرز کو پچز سے متعلق ہدایات جاری کردیں، فلیٹ بیٹنگ ٹریکس پر جنوبی افریقہ کے بیٹرز کی اسٹرنتھ کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال سیریز میں ٹریکس سے باولرز خاص طور پر اسپنرز کو بھی مدد ملے گی، اس لیے یک طرفہ طور پر بڑے رنز کے لیے پچز تیار نہیں کی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سیریز کے لیے قومی اسکواڈ پر مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ اضافی اسپنر کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم، نسیم شاہ سمیت تمام وائٹ بال اسپیشلسٹ کھلاڑی زیرِ غور ہیں اور اگر کسی کھلاڑی کی ٹیم کو ضرورت ہوئی تو اسے نظرانداز نہیں کیا جائے گا۔

سلیکشن کمیٹی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تمام کھلاڑی دستیاب ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاریوں کا آخری مرحلہ شروع ہو چکا ہے، آئندہ میچز کے لیے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کے ساتھ متوازن اسکواڈ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 28 اکتوبر، 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو شیڈول ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وائٹ بال سیریز جنوبی افریقہ کے لیے

پڑھیں:

بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے

ڈھاکا:

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے رواں سیزن میں 11 پاکستانی کرکٹرز مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے۔

گزشتہ روز ہونے والی بی پی ایل 2025–26 کی نیلامی کے لیے 42 پاکستانی انٹرنیشنل، ایمرجنگ اور ڈومیسٹک کرکٹرز نے رجسٹریشن کرائی تھی جن میں سے زیادہ تر کو کسی فرنچائز نے نہیں چُنا، نیلامی میں مجموعی طور پر 245 غیر ملکی کھلاڑی مختلف کیٹیگریز میں شامل تھے۔

خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز میں شامل ہو گئے ہیں جبکہ صاحبزادہ فرحان، محمد نواز، جہانداد خان اور راج شاہی واریئرز کی صفوں میں کھیلیں گے۔

احسان اللہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس کا حصہ بنے ہیں۔ عثمان خان کو ڈھاکا کیپٹلز نے چن لیا جبکہ ابرار احمد چٹاگانگ رائلز سے وابستہ ہوں گے۔ صائم ایوب اور محمد عامر سلہٹ ٹائٹنز کی نمائندگی کریں گے۔

بی پی ایل کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بی پی ایل کے آئندہ سیزن کیلئے 11 پاکستانی کھلاڑی مختلف ٹیموں کا حصہ بن گئے
  • بی سی سی آئی کی گوتم گمبھیر اور اجیت اگرکر کیساتھ ہنگامی میٹنگ، اہم فیصلوں کا امکان
  • پاکستان کے 11 کرکٹرز بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں
  • ماہ نومبر پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار ثابت ہوا
  • سہ فریقی سیریز پاکستان کے نام، قومی کھلاڑی خوشی سے نہال
  • نومبر کا مہینہ پاکستان کرکٹ کیلئے غیر معمولی اور یادگار قرار
  • جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا
  • پاکستان کی شاندار فتح، سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا ٹائٹل اپنے نام
  • سہ ملکی ٹی 20 سیریز فائنل: سری لنکا نے پاکستان کے لیے 115 رنز کا ہدف مقرر کر دیا
  • بھارت جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، کے ایل راہول