پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار فتح حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025-27 کے اپنے پہلے میچ میں، گرین کیپس نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو شکست دے کر 12 پوائنٹس حاصل کیے اور اس کا جیت کا تناسب 100% ہے۔ آسٹریلیا جو کہ گرین کیپس سے اوپر ہے، موجودہ عرصے میں اب تک اپنے تینوں ٹیسٹ میچز جیت کر 36 پوائنٹس حاصل کر چکا ہے، اس کا تناسب بھی 100 فیصد ہے۔ سری لنکا دو ٹیسٹ میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت 16 پوائنٹس اور 66.

67 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔موجودہ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت نے سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں جن میں سے اس نے چار جیتے ہیں، دو میں شکست کھائی ہے اور ایک ڈرا ہوا ہے۔ زیادہ میچوں کی وجہ سے بھارت کے پاس سب سے زیادہ پوائنٹس ہیں لیکن 61.90 کے جیت کے تناسب کے ساتھ وہ چوتھے نمبر پر ہے۔انگلینڈ نے اپنے پانچ میں سے دو میچ جیتے، دو ہارے اور ایک ڈرا ہوا۔ سست اوور ریٹ پر انگلینڈ کو بھی دو پوائنٹس کا نقصان ہوا۔انگلینڈ کے 26 پوائنٹس اور جیت کا تناسب 43.33 ہے۔ بنگلا دیش 16.67 فیصد کے ساتھ چھٹے اور جنوبی افریقہ ساتویں نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز اب تک اپنے پانچوں ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔ نیوزی لینڈ نے ابھی اپنی مہم شروع نہیں کی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ٹیسٹ چیمپئن شپ جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ

پڑھیں:

جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ

جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔لاہور ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 6 وکٹ پر 216 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور مزید 53 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان کو پہلی اننگز میں 109 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ٹونی ڈی زورزی نے 104 رنز بنائے جبکہ ریان ریکلٹن نے 71 رنز کی اننگز کھیلی۔  قومی ٹیم کی جانب سے نعمان علی 6، ساجد خان 3 اور سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔  دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 6 وکٹ پر 216 رنز بنا لیے تھے جبکہ اس کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 162 رنز درکار ہیں۔ پاکستان کے نعمان نے 85 رنز کے عوض 4، سلمان علی آغا اور ساجد خان نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔ ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 378 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ سلمان علی آغا اور امام الحق 93، 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے سینورن متھوسوامی نے 6، پرینیلان سبرائن نے 2 جبکہ سائمن ہارمر اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی جنوبی افریقا کیخلاف تاریخی کامیابی:ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسری پوزیشن پر جا پہنچا
  • پاکستان کو ایک فتح نے ٹیسٹ چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر پہنچا دیا
  • لاہور ٹیسٹ میں فتح پر چئیرمین پی سی بی کی پاکستان ٹیم کو مبارکباد
  • پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی:محسن نقوی کی مبارکباد
  • لاہور ٹیسٹ: پاکستان کے 267 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کے 6 کھلاڑی آؤٹ
  • سینوران متھوسامی نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 41 سالہ ریکارڈ برابر کردیا
  • لاہور ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 167 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ہدف
  • پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان کے 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ
  • جنوبی افریقہ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 269 رنز بنا کر آل آؤٹ