سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے پی) کے سال 2025–26 کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں جن کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ہارون رشید کو ملک کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر برتری حاصل ہے، جبکہ اسلام آباد میں توفیق آصف آگے ہیں۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق مختلف شہروں سے موصولہ ووٹوں کی تفصیل درج ذیل ہے:

بنوں: ہارون رشید 25، توفیق آصف 5 — ہارون رشید آگے

ڈیرہ اسماعیل خان: ہارون رشید 23، توفیق آصف 17 — ہارون رشید آگے

سوات: ہارون رشید 27، توفیق آصف 23 — ہارون رشید آگے

پشاور: ہارون رشید 186، توفیق آصف 181 — ہارون رشید آگے

ایبٹ آباد: ہارون رشید 55، توفیق آصف 19 — ہارون رشید آگے

حیدرآباد: ہارون رشید 64، توفیق آصف 33 — ہارون رشید آگے

کراچی: ہارون رشید 196، توفیق آصف 184 — ہارون رشید آگے

سکھر: ہارون رشید 55، توفیق آصف 13 — ہارون رشید آگے

لاہور: ہارون رشید 628، توفیق آصف 427 — ہارون رشید آگے

ملتان: ہارون رشید 137، توفیق آصف 112 — ہارون رشید آگے

کوئٹہ: ہارون رشید 121، توفیق آصف 101 — ہارون رشید آگے

اسلام آباد: توفیق آصف 359، ہارون رشید 341 — توفیق آصف آگے

ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق ہارون رشید کو مجموعی طور پر واضح برتری حاصل ہے جبکہ توفیق آصف نے دارالحکومت اسلام آباد میں سبقت حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات، امیدواروں کے لیے جاری ہدایات میں شامل نکات کونسے ہیں؟

انتخابات کے حتمی نتائج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی الیکشن کمیٹی کی جانب سے ووٹوں کی باضابطہ گنتی مکمل ہونے کے بعد جاری کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ای.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ای سپریم کورٹ بار ایسوسی ہارون رشید آگے توفیق آصف

پڑھیں:

سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف میں مقابلہ، پولنگ شروع

لاہور(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات 2025 کے سلسلہ میں پولنگ کا عمل شروع ہو گیا، شام 5 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔

سپریم کورٹ بار کے صدر کی نشست کے لیے ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے ہیں جبکہ سیکرٹری کے لیے میاں عرفان اکرم اور ملک زاہد اسلم اعوان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

نائب صدر پنجاب کی سیٹ پر محمد حبیب قریشی ،چوہدری ارشد حسین اور خالد مسعود سندھو کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، سپریم کورٹ بار کے انتخابات کیلئے ملک بھر 13 پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں۔

ملک بھر سے 4 ہزار 3 سو 79 ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گے، لاہور میں ایک ہزار چار سو 60 ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، اسلام آباد و راولپنڈی سے 805 اور خیبرپختونخوا سے 593 ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔

سندھ کے 741، بلوچستان کے 322، ملتان 315 اور بہاولپور کے 145 وکلاء ووٹ ڈالیں گے ، سپریم کورٹ بار الیکشن کے لئے پولنگ صبح 8:30 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ بارالیکشن  ‘ عاصمہ جہانگیر گروپ کا کلین سویپ ‘ ہارون الرشید ‘ زاہد اسلم  سیکر ٹر ی منتخب 
  • سپریم بار انتخابات‘ عاصمہ جہانگیر گروپ کوبرتری
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کو واضح برتری
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کاغیر حتمی نتیجہ: ہارون الرشید صدر منتخب
  • سپریم کورٹ بار انتخابات، غیر حتمی نتیجہ، ہارون الرشید بطور صدر کامیاب
  • سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، وزیراعظم کی مبارکباد
  • سپریم کورٹ بار انتخابات: عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا،ہارون الرشید صدر منتخب
  • سپریم کورٹ بار الیکشن میں اسلام آباد سے  منقسم مینڈیٹ آ گیا
  • سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف میں مقابلہ، پولنگ شروع