سپریم بار انتخابات‘ عاصمہ جہانگیر گروپ کوبرتری
اشاعت کی تاریخ: 17th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں کراچی سے عاصمہ جہانگیر گروپ نے صدر، جنرل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری اور فنانس سیکریٹری کی نشستوں پر برتری حاصل کرتے ہوئے واضح کامیابی حاصل کرلی جبکہ حامد خان گروپ نے نائب صدور کی چاروں نشستوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا پر کامیابی حاصل کی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لیے کراچی میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہونا تھا تاہم سندھ ہائی کورٹ کراچی کے پولنگ اسٹیشن میں انتظامی امور کے باعث پولنگ میں تاخیر ہوئی۔ ریٹرننگ افسر شفقت رحیم راجپوت کے مطابق پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں بیلٹ باکس سیل کیے گئے اور پولنگ میٹریل کو ڈی سیل کرنے کے بعد کچھ دیر کی تاخیر سے پولنگ کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ ریٹرننگ افسر کے مطابق کراچی میں 547 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 385 وکلا نے ووٹ کاسٹ کیے۔ پولنگ کے دوران وکلا کی بڑی تعداد نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور دونوں گروپوں عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے کیمپس پر انتخابی سرگرمیاں دن بھر جاری رہیں۔ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق صدارتی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید نے 195 ووٹ حاصل کیے جبکہ حامد خان گروپ کے توفیق آصف 185 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جنرل سیکریٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے ملک زاہد اسلم اعوان 193 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ حامد خان گروپ کے میاں عرفان اکرم 159 ووٹ حاصل کرسکے۔ ایڈیشنل سیکریٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے سردار طارق حسین نے 215 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ حامد خان گروپ کے قاضی غلام دستگیر 158 ووٹ حاصل کرسکے۔ فنانس سیکریٹری کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی سائرہ خالد نے 190 ووٹ حاصل کیے جبکہ حامد خان گروپ کے محمد تنویر چوہدری نے 179 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر سندھ کی نشست پر حامد خان گروپ کے ملک خوشحال خان اعوان نے 208 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے محمد لطف اللہ آرائیں نے 160 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر پنجاب کی نشست پر حامد خان گروپ کے چوہدری ارشد حسین 187 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے خالد محمود سندھو 186 ووٹ کے ساتھ معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔ نائب صدر بلوچستان کی نشست پر حامد خان گروپ کے رحمت اللہ سدوزئی 194 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے لیاقت علی ترین نے 183 ووٹ حاصل کیے۔ نائب صدر خیبرپختونخوا کی نشست پر حامد خان گروپ کے محمد حبیب قریشی نے 200 ووٹ حاصل کیے جب کہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے فضل شاہ مہمند کو 176 ووٹ ملے۔ ممبر ایگزیکیٹیو کی نشستوں پر بلوچستان سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے الہی بخش مینگل نے 217 اور شاہ رسول کاکڑ نے 175 ووٹ حاصل کیے۔ خیبر پختونخوا سے عاصمہ جہانگیر گروپ کی راحیلہ بی بی نے 188 ووٹ جبکہ حامد خان گروپ کی شبانہ نواز اعوان کو 186 ووٹ ملے۔ پنجاب سے عاصمہ جہانگیر گروپ کے جاوید عمران رانجھا 203 اور امجد علی شیرازی نے 172 ووٹ حاصل کیے۔ ملتان/بہاولپور سے حافظہ مہناز ندیم عباسی نے 188 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ سندھ سے ممبر ایگزیکیٹیو کی نشست پر حامد خان گروپ کے جعفر علی شاہ نے 220 ووٹ جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید ذوالفقار حیدر شاہ 186 ووٹ کے ساتھ پامیابی حاصل کی۔ پولنگ کے اختتام پر ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں مکمل کی گئی جس کے بعد کراچی کے پولنگ اسٹیشن پر عاصمہ جہانگیر گروپ نے واضح اکثریت کے ساتھ اپنی برتری ثابت کردی۔ نتائج سامنے آنے کے بعد عاصمہ جہانگیر گروپ کے حامیوں نے احاطہ عدالت میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نعرے بازی کرتے ہوئے اپنی قیادت کے حق میں جشن منایا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی نشست پر حامد خان گروپ کے سے عاصمہ جہانگیر گروپ جبکہ حامد خان گروپ کے سیکریٹری کی نشست کامیابی حاصل کی ووٹ حاصل کیے ووٹ حاصل کر ووٹ لے کر کے ساتھ
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں سپریم کورٹ کے مستقل جج کی تعیناتی کے علاوہ دیگر امور پر غور کیا جائے گا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان و چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس آج ہوگا، جس میں سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی کے معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کو سپریم کورٹ کامستقل جج بنانے پر غور ہوگا۔ اجلاس میں چیف جسٹس سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹس کے لیے ناموں کی منظوری دی جائے گی۔
نیپا چورنگی حادثہ: شاول کا ڈیزل ختم ہونے پر شہریوں نے چندہ اکٹھا کر کے ڈیزل خریدا
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹس لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ بلوچستان اور سندھ ہائیکورٹس کے پہلے تین سینئر ججز سے مستقل چیف جسٹس کا انتخاب ہوگا۔
مزید :