حکومت نے سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی ڈیڈ لائن مقرر کردی
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر: حیدرآباد موٹروے کی تکمیل کی ڈیڈلائن 2028 مقرر، این ایچ اے نے پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دے دی۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی اقتصادی امور کمیٹی کے اجلاس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ سکھر حیدرآباد موٹروے کی تعمیر کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، جب کہ اوپیک اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔
حکام کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز ٹھیکوں کے ایوارڈ کے بعد کیا جائے گا۔
کمیٹی کے ارکان نے موٹروے منصوبے کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سے حاصل کیے گئے قرض پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سود کی شرح زیادہ ہے۔
اس پر حکام نے وضاحت دی کہ قرض اسلامک ڈیویلپمنٹ بینک کی شرائط کے مطابق حاصل کیا گیا ہے، جس کی واپسی کی مدت 20 سال اور گریس پیریڈ 5 سال رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سعودی عرب: ٹریفک خلاف ورزیاں، 6 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں ضبط
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سعودی عرب میں محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 6 ہزار 337 موٹر سائیکلیں ضبط کرلیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 5 اکتوبر 2025 سے 11 اکتوبر 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 3066 ہے۔ جدہ سے 1984 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک کے مطابق مدینہ منورہ میں 209، مکہ مکرمہ میں 173، مشرقی ریجن میں 445، طائف میں 91 اور جازان میں 48 موٹر سائیکلوں کو ضبط کیا گیا۔
سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔