data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔

غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل  توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔

کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ توفیق آصف کو 23 ووٹ ملے، سکھر میں ہارون الرشید نے 55 ووٹ اور توفیق آصف نے 15 ووٹ حاصل کیے جبکہ بنوں سے ہارون الرشید نے 25 اور توفیق آصف نے 5 ووٹ لیے۔

اسی طرح ملتان میں بھی ہارون الرشید نے 135 ووٹ حاصل کیے اور توفیق آصف نے 115 ووٹ لیے۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ہارون الرشید نے توفیق ا صف نے ووٹ حاصل کیے ووٹ لے کر ووٹ لیے

پڑھیں:

پاکستان کی شاندار فتح، سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا ٹائٹل اپنے نام

پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔ سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 114 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس میں کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ باقی بیٹرز پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیے۔ شاہین آفریدی اور محمد نواز نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے تین تین وکٹیں حاصل کیں اور ابرار احمد نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان نے 115 رنز کا ہدف اعتماد کے ساتھ حاصل کیا اور 19ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر میچ اپنے نام کر لیا۔ بابر اعظم 37 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ صائم ایوب نے 36 اور صاحبزادہ فرحان نے 23 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے پون رتنائیکے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
شادار کارکردگی کے باعث محمد نواز پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے، انہوں نے فائنل میں 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پوری سیریز میں 10 وکٹیں اپنے نام کیں۔ پاکستان کی یہ کامیابی ٹیم کی متوازن اور پراعتماد کارکردگی کا واضح ثبوت بنی۔

 

متعلقہ مضامین

  • سکھر: ہندو ایکتا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے بھارتی وزیر کے بیان کے خلاف احتجاج کیاجارہاہے
  • چناب کلب فیصل آباد آنریری سیکرٹری کے سالانہ انتخابات
  • پاکستان کی شاندار فتح، سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا ٹائٹل اپنے نام
  • سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات: حسیب جمالی صدر منتخب، فریدہ منگریو جنرل سیکرٹری منتخب
  • گلگت میں گیس کا سٹاک مکمل ختم ہو گیا، بحران میں اضافہ
  • 9 مئی مقدمات:اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
  • 9 مئی کے مقدمات: اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید کی 10 سال کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر
  • سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج، 8478 وکلاء ووٹ ڈالیں گے
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی ضمانت منظور
  • ماتلی،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے تحت سیمینار