2025-12-02@20:40:16 GMT
تلاش کی گنتی: 8577

«سپریم کورٹ بار ایسوسی»:

    ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اظہر مغل کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس آفیسرز کو فی الفور معطل کیا جائے، جب تک وہ گرفتار نہیں ہوتے ہماری تحریک جاری رہے گی، 4دسمبر 2025بروز جمعرات کو ہائیکورٹ بار ہال میں جنوبی پنجاب کے تینوں ڈویثرن کی بارز کا نمائندہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔  اسلام ٹائمز۔ وہاڑی میں پولیس کے ہاتھوں وکیل کے قتل کے خلاف احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کے سلسلہ میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے صدر محمد اظہر خان مغل اور جنرل سیکرٹری صفدر سرسانہ سیال نے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا کو پولیس گردی کے...
    اسلام آباد : حکومت نے بلال بن ثاقب کو چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی مقرر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلال بن ثاقب چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیڑی اتھارٹی تعیناتی کے بعد معاون  خصوصی  کا عہدہ نہیں رکھ سکتے تھے جس کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔  بلال بن ثاقب بغیر تنخواہ کے چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیڑی اتھارٹی کی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے، تعیناتی اعزازی بنیاد پر تین سال کے لیے کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلال بن ثاقب کی تقرری کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی  جس پر فوری طور پر اطلاق ہوگا اور چیئرمین پی وی اے آر اے کو وزیرِ مملکت کا درجہ بھی حاصل ہوگا۔  
    ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی این ویڈیا نے اپنے جدید مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ماڈلز اور انفراسٹرکچر کی تازہ کاری کے طور پر الپا مایو آر ون متعارف کرایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل جیمنی پہلی بار چیٹ جی پی ٹی کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب، یہ کام کیسے ہوا؟ یہ ماڈل خودکار ڈرائیونگ سسٹمز پر مرکوز اپنی نوعیت کا پہلا ماڈل ہے۔ اعلان اے آئی کانفرنس، سین ڈیاگو میں کیا گیا۔ این ویڈیا کے مطابق یہ ویژن لینگویج ماڈل تصاویر اور متن دونوں کو پروسیس کر سکتا ہے جس سے گاڑیوں کو بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملتی ہے۔ الپ مایو آر ون کمپنی کے کوسموس ریزن ماڈل پر مبنی ہے جو کسی جواب سے پہلے فیصلے پر غور کرتا...
    گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے 3 سالہ بچے ابراہیم کی یادگار تصویر—فائل فوٹو کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچےکی لاش نکالنے والے لڑکے کو ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے ہار پہنایا اور گلدستہ پیش کیا۔خیال رہے کہ اتوار کی شب 10 بجے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب واقع ڈپارٹمیٹل اسٹور سے 3 سالہ بچہ ابراہیم والدین کے ہمراہ نکل کر مین ہول پر کھڑا ہو گیا تھا جس کا ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اسے گتے کی مدد سے بند کیا گیا تھا۔اس موقع پر گتہ بچے کا وزن برداشت نہ کر سکا جس کے بعد ابراہیم...
    کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر کھلبلی مچ گئی اور ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیگو کی پرواز میں بم کی اطلاع ایک ای میل کے ذریعے ملی تھی اور طیارے کو دھماکے سے اُڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ بم کی دھمکی پر افراتفری مچ گئی اور طیارے کو حیدر آباد کے بجائے قریبی ممبئی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ ممبئی ایئرپورٹ پر پہلے ہی ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ رن وے کو خالی کرالیا گیا تھا اور طیارے کو ایک ویران جگہ لے جایا گیا۔ ویران علاقے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے طیارے کی مکمل تلاشی لی لیکن وہاں سے کوئی ممنوعہ چیز برآمد نہیں ہوئی۔ مسافروں کی بھی...
    ویب ڈیسک : ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ ہر دور میں مضبوط دفاعی لائن ثابت ہوئی، رافیل طیاروں کی صلاجیت پاک فضائیہ کےسامنے صفر ثابت ہوئی، مئی میں ہونے والے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں دشمن کو شکست دی۔  پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا معرکہ حق میں کامیابی پاکستان ائیر فورس کی بہترین کاکردگی کا مظہر ہے،10 مئی کو دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا 10 مئی کو ہم نے دشمن کے ڈیفنس سسٹم کو کامیابی سے نشانہ بنایا، آپریشن بنیان مرصوص...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافروں میں عتیب الرحمان، قمر الدین، سعد فاروق اور محمد عادل شامل ہیں، جو ایجنٹوں کی مدد سے البانیا جا رہے تھے۔ مزید پڑھیں: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف آئی اے نے اہم فیصلہ کرلیا مسافروں نے انسانی اسمگلروں کو یورپ جانے کے لیے مجموعی طور پر ایک کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹ اور سہولتکار، جن میں لیاقت علی، محمد الکریم، محمد عامر اور عبدالمقیت شامل ہیں،...
    کراچی:(نیوزڈیسک) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی نے ای چالان کے جرمانے زیادہ ہونے کی قرارداد پیش کردی، شرجیل میمن نے اعتراض اٹھایا کہ معاملہ کورٹ میں ہے جماعت اسلامی یہاں کیسے لے کر آگئی؟جس پر اسپیکر نے قرارداد کو مسترد کردیا۔ جماعت اسلامی کے رکن فاروق احمد نے ای چالان سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ محمد فاروق نے کہا کہ پنجاب میں کم جرمانے لیے جاتے ہیں جبکہ کراچی میں زیادہ جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔ شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ میرے بھائی کو پتہ نہیں کس نے قرارداد لکھ کر دی ہے، اس میں تضاد ہے، کہتے ہیں قوانین پر عمل نہیں ہورہا اور کہتے ہیں جرمانے بھی کم کریں۔ حکومت کہتی...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ نے موٹر وے پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی کو روک دیا۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد نعیم انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ این ایچ  اے کی پالیسی میں ٹیکس سے متعلق فاصلے کا تعین بھی ہے۔ پالیسی کے مطابق تین سال بعد اضافہ کیا جاتا ہے ۔عدالت نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ جو اضافہ کیا گیا ہے وہ کیسے کیا گیا ۔ عدالت نے موٹروے  پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں سے جرمانہ وصولی روک دی۔عدالت نے ڈائریکٹرریوینیو این ایچ اے سے ٹول ٹیکس پالیسی طلب کرتے ہوئے کیس کئ سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔  بین...
    کراچی: سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی نے ای چالان کے جرمانے زیادہ ہونے کی قرارداد پیش کردی، شرجیل میمن نے اعتراض اٹھایا کہ معاملہ کورٹ میں ہے جماعت اسلامی یہاں کیسے لے کر آگئی؟جس پر اسپیکر نے قرارداد کو مسترد کردیا۔ جماعت اسلامی کے رکن فاروق احمد نے ای چالان سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔ محمد فاروق نے کہا کہ پنجاب میں کم جرمانے لیے جاتے ہیں جبکہ کراچی میں زیادہ جرمانے وصول کیے جا رہے ہیں۔  شرجیل میمن نے ایوان کو بتایا کہ میرے بھائی کو پتہ نہیں کس نے قرارداد لکھ کر دی ہے، اس میں تضاد ہے، کہتے ہیں قوانین پر عمل نہیں ہورہا اور کہتے ہیں جرمانے بھی کم کریں۔ حکومت کہتی ہے کہ ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلائیں تو حکومت...
    دنیا نے معرکہ حق سے پہلے فضائی طاقت کا اتنا جرأت مندانہ استعمال نہیں دیکھا ہوگا، پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں خطاب   سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ ہماری قومی خودمختاری کو دوبارہ چیلنج کیا گیا تو دشمن پاک فضائیہ کو پہلے سے زیادہ مضبوط پائے گا۔ یہ بات انہوں نے پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان، رسالپور کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ پی اے ایف اکیڈمی میں سعودی کیڈٹس کی موجودگی دونوں عظیم ممالک اور ان کی مسلح افواج کے درمیان مضبوط دوستی اور تعاون کی علامت ہے، آپ کو مادرِ وطن کی فضائی سرحدوں کے...
    پاکستان کے 3 بڑے ایئرپورٹس ’اسلام آباد، لاہور اور کراچی‘ کی آؤٹ سورسنگ پچھلے 2 سال سے حکومت کی پالیسیوں کا مرکزی موضوع بنی ہوئی ہے۔ لیکن ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی مسلسل خاموشی نے پورا منصوبہ ایک بار پھر غیر یقینی کی گہری دھند میں دھکیل دیا ہے۔ یہ وہی منصوبہ ہے جسے حکومت نے بارہا ’گیم چینجر‘ قرار دیا، مگر اب عملی حقیقت یہ ہے کہ نہ تو سرمایہ کار سے جواب آ رہا ہے، نہ حکومت کے پاس کوئی متبادل حکمتِ عملی موجود ہے۔  ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی خاموشی اصل خطرے کی گھنٹی: رپورٹ کے مطابق، پاکستانی حکام کی متعدد سرکاری ای میلز اور خطوط کے باوجود ابو ظہبی انویسٹمنٹ گروپ کی طرف سے کوئی جواب...
    ترمیم میں بعض شخصیات کو ایسی سہولتیں و مراعات دینا خدمات کا صلہ نہیں ، طبقاتی تقسیم کرنا ہے،سربراہ جے یوآئی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ منگل کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس ترمیم میں بعض شخصیات کو ایسی سہولتیں و مراعات دی گئیں، ایسی مراعات کسی کو دینا خدمات کا صلہ نہیں بلکہ طبقاتی تقسیم کرنا ہے۔ سربراہ جے یوآئی نے کہاکہ قوم میں ان ترامیم کو قبول نہیں کیا گیا، کوشش کی جائے کہ آئین متنازع نہ ہو، یہ ترمیم اسی طرح متنازع ہوگی جیسے 18 ویں ترمیم...
     قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا منیجر اور مینٹور مقرر کردیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد ٹیم کے ہمراہ بطور منیجر اور مینٹور سفر کریں گے۔ انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں شیڈول ہے جس میں فرحان یوسف ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ عثمان خان ایونٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور اور حذیفہ احسن شامل ہیں، ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں مومن قمر، محمد حذیفہ، محمد صیّام، محمد...
    گزشتہ سال کے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے والے نوجوان کرکٹر فرحان یوسف کو اس سال ہونے والے ایونٹ کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں ہوگا، جبکہ یہ 50 اوورز پر مشتمل ہوگا جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کرکٹ بورڈ سے الگ، وجہ سرفراز احمد کی انٹری پر تحفظات یا کچھ اور؟   دوسری جانب سابق پاکستانی کرکٹ کپتان سرفراز احمد بھی بطور مینیجر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ Farhan Yousaf to lead Pakistan squad announced for ACC U19 Asia Cup ????????©️ Read more ➡️ https://t.co/0cqsjXMLMN#PakistanFutureStars pic.twitter.com/skLacycfLl — Pakistan Cricket (@TheRealPCB)...
    برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔ کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے آخری شاہی اعزازات بھی باضابطہ طور پر واپس لے لیے جس کے بعد وہ کسی بھی شاہی خطاب یا اعزاز کے حامل نہیں رہے۔ رپورٹ کے مطابق اینڈریو اب نہ آرڈر آف دی گارٹر کے رکن رہے اور نہ ہی نائٹ آف دی گرانڈ کراس آف دی رائل وکٹوریہ آرڈر کے حامل۔ آرڈر آف دی گارٹر برطانیہ کا سب سے قدیم اور معتبر ترین اعزاز ہے جو قومی خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے جبکہ نائٹ آف دی گرانڈ کراس وہ اعزاز ہے جو بادشاہ کے لیے ذاتی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ملتا ہے۔ ...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے انجمن اساتذہ نے کہا کہ اساتذہ کا مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا، جبکہ جمعرات کو یونیورسٹی کی تمام منتخب اور غیر منتخب تنظیموں کا لائحہ عمل ترتیب دینے کیلئے بلایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن اساتذہ نے پریس کانفرنس میں جامعہ کراچی کو دو لخت کرنے کے خلاف بدھ کو یونیورسٹی میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن اساتذہ کے صدر ڈاکٹر غفران عالم نے سیکریٹری معروف بن رؤف اور آئی سی سی بی ایس کے فیکلٹی رکن ڈاکٹر شاہ حسن و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ منعقدہ پریس کانفرنس کی۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے یونیورسٹی کے ادارے آئی سی سی بی ایس کو علیحدہ کرکے خودمختار حیثیت دینے کے خلاف اپنا لائحہ عمل...
    پشاور: قومی مالیاتی کمیشن کے تحت خیبرپختونخوا کا حصہ بڑھانے اور بقایاجات کے حصول کے لیے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوگئی ہیں، چار دسمبر کو ہونے والے این ایف سی کے اجلاس میں صوبہ کا موقف پیش کرنے کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، حکومت کا موقف ہے کہ وہ این ایف سی اجلاس میں صوبے کا حصہ 14.6 سے بڑھا کر 19.4 کرنے کا مطالبہ کریں گے ہم کوئی خیرات، بھیگ نہیں مانگ رہے ہم آئین و قانون کے تحت اپنا حق مانگ...
    پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کمپلیکس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ یہ سیشن سیاسی تھیٹر نہیں بننا چاہیئے بلکہ تعمیری اور نتیجہ خیز بحث کا ذریعہ بننا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو اٹھانا "ڈرامہ" نہیں ہے، بلکہ ان ایشوز پر بحث نہیں ہونے دینا ڈرامہ ہے۔ نریندر مودی نے پیر کو اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شکست کے بعد پارلیمنٹ مایوسی نکالنے کا اسٹیج نہیں بننا چاہیئے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کمپلیکس میں...
    سٹی 42ؒ سی ٹی اوڈاکٹراظہروحیدکے حکم پر ٹریفک پولیس لاہور کا بڑا ایکشن سامنے آگیا ۔قانون سب کیلئےایک،پولیس اہلکاروں کوبھی چھوٹ نہ مل سکی۔سی ٹی او نے بتایا کہ 149پولیس افسروں اور اہلکاروں کی گاڑیوں،موٹرسائیکلوں کوای چالان ڈیفالٹرہونےپربندکیاگیا۔پولیس کی80موٹرسائیکلوں اورگاڑیوں کوخلاف ورزیاں کرنےپرچالان کرکےکارروائی کی گئی۔پولیس افسران واہلکاران کی تمام گاڑیوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا۔سی ٹی او ڈاکٹراطہروحید نے کہا پولیس ملازمین کوبھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائےگی،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔  لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی 
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ وہ اتوار کے روز ملتان سلطان کے سابق مالک علی ترین کے ہمراہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کے دورے پر گئے، جہاں انہوں نے اسٹیڈیم کی موجودہ صورتحال، سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں گورنر کنڈی کا کہنا تھا کہ پشاور اور خیبر پختونخوا کے لوگ بین الاقوامی کرکٹ کا خیرمقدم کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ Visited Arbab Niaz Stadium today with @aliktareen. We, the people...
    تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئر پورٹ پر پروازوں کو بریک لگ گئی اور8پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 605،کراچی سے دبئی جانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110 اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324 شامل ہیں۔ کراچی سے بینکاک جانےوالی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 ،کراچی سے لاہورجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 141اور 145 بھی منسوخ ہوگئیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 123اورکراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 302بھی منسوخ ہونےوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
    سندھ بمبئی بیکری کا کیک نہیں ہے تو کراچی بھی مدراس بیکری کا کیک نہیں اب ہمیں شرافت کا چلن بدلنا ہوگا، کراچی کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ کی تقسیم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ کیوں نہیں ہوسکتا، سندھ بمبئی بیکری کا کیک نہیں ہے تو کراچی بھی مدراس بیکری کا کیک نہیں اب ہمیں شرافت کا چلن بدلنا ہوگا۔ کراچی کے مسائل حل کرنے میں صوبائی حکومت کی کوئی دلچسپی نہیں، وہ اس حوالے سے ناکام ہے اس لئے اس شہر کو وفاق کے حوالے کیا جائے، دوسری صورت میں سندھ میں نئے انتظامی...
    آڈیٹرجنرل کے آڈٹ برائے 2024تا25میں مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 133ملین سے زائد کے ایروناٹیکل اورنان ایروناٹیکل واجبات کی عدم وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ کے مطابق آڈیٹرجنرل آف پاکستان کے آڈٹ برائے 2024،25 میں مذکورہ مشتبہ واجبات میں اضافے کے رجحان کا بھی ذکر ہے ،سی اے اے فنانشل اسٹیٹمنٹ 2023،24 میں مذکورہ واجبات کی مجموعی رقم 133.260ملین تھی۔رپورٹ کے مطابق سی اے اے ہیڈکوارٹرز کاریکوری سیل واجبات وصولی کیلئے خاطرخواہ اقدامات نہیں کر سکا،مشتبہ ایروناٹیکل چارجزواجبات مجموعی گراس ٹریڈ ڈیبٹ کے 92فیصدسے زائد کے مساوی ہیں،مشتبہ نان ایروناٹیکل چارجز واجبات مجموعی گراس ایروناٹیکل ڈیبٹ کے 83فیصد سے...
    اسلام آباد کی تمام سول عدالتیں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، سینیئر سول ججز اور سول ججز-کم-جوڈیشل مجسٹریٹس کو تعطیلات کے دوران مخصوص چھٹی لینے کی اجازت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری نوٹیفیکیشن ککے مطابق اس دوران، ہنگامی مقدمات اور پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں گے تاکہ عدالتی پالیسی کے مطابق کام متاثر نہ ہو۔ نوٹیفیکیشن میں مختلف متعلقہ حکام اور بار ایسوسی ایشنز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس سے...
    تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں معمول کی چیکنگ کے دوران 3 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 مسلح ملزمان نے پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس کی جانب سے بروقت حفاظتی اقدامات اور بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت اہلکار محفوظ رہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک، 2 زخمی ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم سے شہید اے ایس آئی علی اکبر کا سرکاری پسٹل برآمد ہوا، یہ ملزم شہید اے ایس آئی علی اکبر پر ہونے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کو وفاقی علاقہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ملیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ نہیں بنایا جاتا تو ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی۔ ان کے مطابق اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہوسکتا ہے تو سندھ بھی ہوسکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اسی شہر کے لوگوں کا حق ہیں اور ان کی حفاظت و نگرانی ہماری ذمہ داری ہے۔ ’’حق جتانا نہیں، حق دلوانا ہمارا کام ہے۔‘‘گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خطاب میں کہا کہ وہ ایک نظریاتی ایم کیو ایم تشکیل دے رہے...
    اسلام ٹائمز: 12 روزہ جنگ نے ثابت کر دیا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کا اسرائیل کا 20 سالہ منصوبہ ناکام ہوگیا تھا اور تل ابیب کو مزید نقصان اور اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ یہ بیانیہ جو خود اسرائیلیوں اور ان کے میڈیا کے ذرائع کے اعترافات پر مبنی ہے، شکست و ریخت کی اصل حد کی واضح تصویر پیش کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ تمام تر دعوؤں اور افواہوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے دباؤ کے نتیجے میں صیہونی حکومت تقریباً مفلوج ہوچکی تھی۔ تحریر: پروفیسر تنویر حیدر نقوی اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑی جانے والی اپنی نوعیت کی بارہ روزہ جنگ،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18 ہری پور کے انتخابات پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔ ترجمان الیکشن کمشن کا کہنا ہے کہ مخصوص عناصر حسبِ معمول ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا حقائق کے منافی ہے، جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث افسران کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، ضمنی انتخابات میں کمیشن کے افسران ہی ڈی آر او اور آر او مقرر کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این اے 18 میں تعینات افسران اسی ایریا میں پہلے سے موجود تھے، پولنگ ڈے تک کسی سیاسی جماعت نے تعیناتیوں پر...
    کراچی کے علاقے ملیر میں جلسے سے خطاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی فاروق ستار نے کہا کہ اگر کراچی کو وفاقی علاقہ قرار دینا منظور نہیں تو پھر ایم کیو ایم نئے صوبوں کا مطالبہ کرے گی، اگر کراچی انتظامی بنیادوں پر تقسیم ہو سکتا ہے تو سندھ بھی ہو سکتا ہے۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی کے فنڈز اس شہر کے لوگوں کے ہیں، اس کی نگرانی ہماری ذمہ داری ہے، حق جتانا نہیں حق دلوانا ہمارا کام ہے۔ جلسے سے خطاب میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم ایک نظریاتی ایم کیو ایم تخلیق کر رہے ہیں، دیکھنا ہے ترقی کی راہ میں کون رکاوٹ ہے، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251201-03-2 یہ خطہ اپنے جغرافیے، تاریخ اور سیاسی حرکیات کے باعث ہمیشہ عالمی طاقتوں کی دلچسپی کا مرکز رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ یہاں کے حالات کبھی یک سمت نہیں رہے۔ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں میں دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑ چکا ہے اور اب بھی لڑ رہا ہے۔ ان حالات میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی جانب سے سینئر صحافیوں کو ملکی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ افغانستان کی سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال ہونا ایک تلخ مگر کھلی حقیقت ہے، جسے نظر انداز کرنا قومی مفاد کے منافی ہوگا، مگر اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں گورنر راج سے متعلق بحث میں اے این پی کو شامل نہ کرے۔ اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ اے این پی کی سیاست خدائی خدمتگار تحریک کے عدم تشدد، انسانی وقار، جمہوریت اور وفاقیت کے اصولوں پر قائم ہے، اور یہی نظریہ اسے پاکستان میں برداشت، امن اور ترقی کی علامت بناتا ہے۔ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ پشتون قوم نے ہمیشہ ظلم اور جبر کے خلاف باوقار موقف اپنایا ہے، جبکہ اے این پی 1986 سے جمہوری سوشلزم اور پرامن جدوجہد کی مضبوط آواز رہی ہے۔ پارٹی آج بھی قوم پرستی کو ترقی، انصاف اور بین...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو لوگ این ایف سی اور 18 ویں ترمیم کے ساتھ کھیلنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا یہ اقدام آگ سے کھیلنے جیسا ہے۔ بلاول ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی جماعت کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ڈیجیٹل جلسہ عام سے خطاب کیا اور انہوں نے ملک بھر کے 100 سے زائد شہروں میں بیک وقت منعقد تقریبات سے میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کیا اور اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری بھی اسٹیج پر موجود...
    ایمل ولی خان—فائل فوٹو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں جمہوریت، برداشت اور ترقی کی علامت ہیں۔پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ گورنر راج کے معاملے سے اے این پی کو باہر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ اےاین پی کی بنیاد خدائی خدمت گار تحریک کے عدم تشدد اور انسانی وقار کے اصولوں پر قائم ہے۔اے این پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ ہمارا نظریہ امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علم بردار ہے، پشتون قوم نے ہمیشہ نو آبادیاتی ظلم کے مقابل باوقار اور اصولی مؤقف اپنایا۔ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی...
    ڈاکٹر علی لاریجانی سے اپنی ایک ملاقات میں تُرک وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ "حکان فیدان" اس وقت تہران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹریٹ میں ڈاكٹر "علی لاریجانی" سے ملاقات اور بات چیت کی۔ اس ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ شام و غزہ کے تازہ ترین واقعات اور صیہونی رژیم کا حالیہ تخریبی کردار اس گفتگو کا مرکزی محور تھے۔ دونوں رہنماوں نے علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایران اور ترکیہ کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔ گفتگو میں دونوں...
    اسلام ٹائمز: عوامی مقبولیت کے باؤجود ایم ڈبلیو ایم کو سکردو حلقہ دو کی سیٹ کو بچانا اہم چیلنج ہوگا۔ وفاق میں نون لیگ کی حکومت ہے، جس کو پیپلز پارٹی کی سپورٹ حاصل ہے۔ ایسے میں وفاقی حکومت کا نفسیاتی دباؤ اور پھر تحریک انصاف کی اتحادی ہونے کے ناطے ایم ڈبلیو ایم کو دوہرے امتحان کا سامنا ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم گلگت بلتستان اسمبلی کی مدت پوری ہونے کے بعد واپس اپنے حلقے پہنچنے پر ایم ڈبلیو ایم کے سابق رکن اسمبلی و اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کے شاندار استقبال نے سکردو کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔ کاظم میثم اور ان کے رفقاء گلگت سے سکردو پہنچے تو جگہ جگہ ان کا والہانہ استقبال...
      پشاور:(نیوزڈیسک) ترجمان اے این پی انجینئر احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ گورنر شپ کے حوالے سے ہماری جماعت سے کسی نےرابطہ نہیں کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگر رابطہ ہوا تو پارٹی میں مشاورت کرکے فیصلہ کیا جائے گا، صوبائی حکومت کی رٹ نہیں ہے ، خیبر پختونخوا میں موجودہ حکومت ڈیلیور نہیں کر پا رہی ہے۔ انجینئر احسان اللہ خان نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اگر احتجاج کرنا ہے تو حکومت چھوڑ دے، عوامی نیشنل پارٹی جمہوری اداروں کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے۔ واضح رہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی تجویز پر غور کے بعد گورنر شپ کے ممکنہ ناموں میں اے این پی کے مرکزی رہنما اور سابق...
    انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی پہلے دن سے مطالبہ کررہی ہے کہ اسطرح کے کام کے دباؤ سے گریز کیا جائے، کیونکہ یہ بہت ذمہ دار، پیچیدہ اور حساس کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حکومت ووٹر لسٹ کی ایس آئی آر (اسپیشل انٹینسیو ریویژن) کے بہانے ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے یہ بیان ایس آئی آر مہم کے دوران ڈیوٹی کے دوران برین ہیمرج سے ہلاک ہونے والے بی ایل او افسر کے خاندان کو 2 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کے بعد ایس پی...
    ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز تہران(آئی پی ایس )ایران نے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والے غیر ملکی جہاز کو قبضے میں لے لیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقی ملک اسواتینی (سوازی لینڈ) کے جھنڈے والا جہاز ساڑھے تین لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جارہا تھا۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ جہاز میں عملے کے 13 ارکان سوار ہیں، جن کا تعلق پڑوسی ملک اور بھارت سے ہے۔ اس سے قبل رواں ماہ پاسداران انقلاب نے...
    مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے۔مردان میں تقریب سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے اور شہباز شریف، ٹرمپ کو امن کا نوبل دلوانے کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنا ہوگی، مسلح گروہ جنگ چھوڑ دیں، جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ملک کی معیشت تباہ ہو چکی، پاکستان وہ نہیں جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں، حکومت عوام کو...
    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مردان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کہا جاتا تھا کہ عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کر رہے تھے، لیکن اب موجودہ حکومت مغرب کے اصل ایجنڈے پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماضی کی تلخ یادیں بھول چکے، پاکستان بنگلہ دیش کو بھائی کی طرح دیکھتا ہے، مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان نے ملکی معیشت کے بحران کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان وہ ملک نہیں رہا جس کی عوام نے امیدیں لگائی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو ان کے حقوق دے، آج آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ہے...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین عمران خان کو 4 نومبر سے اب تک آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، ان کی بہنوں کو ملاقات کے لیے چھوڑا جا رہا ہے نہ وکلا اور ڈاکٹر مل رہے ہیں اور نہ ہی مجھے ملنے دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے این ایف سی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے جس کے حوالے سے وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ اجلاس میں صوبے کا مقدمہ پیش کریں گے۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار دیانتدار اور معاشرے میں فعال کردار ادا کرنیوالے افراد ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے محلہ ہاشمی میں انتخابی دفتر کا افتتاح کر دیا۔ انتخابی دفتر کا افتتاح ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنماء علامہ علی حسنین حسینی اور شیخ ولایت حسین جعفری نے کیا، جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ کے دیگر عہدیداران اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواران بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں تازہ ترین مسائل کے بارے میں نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کی جاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟ مہمان تجزیہ نگار:  سید کاشف علی میزبان: سید انجم رضا پیشکش: آئی ٹائمز ٹی وی اسلام ٹائمز اردو موضوعات و سوالات لبنان اور فلسطین میں ہزاروں بار سیز فائر کی خلاف ورزی ؟ کیا اسرائیل جنگ بڑھانا چاہتا ہے؟ ڈاکٹر علی لاریجانی کا پاکستان کا اہم دورہ، کیا سعودیہ پاکستان ایران دفاعی معاہدہ خطہ کیلئے فائدہ مند ہے؟ جمعہ کے...
    ویب ڈیسک : وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ’پاکستان فرسٹ‘ کے ایجنڈے کو آگے لے کر چل رہے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، معاشی بہتری کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار  محمد اورنگزیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، کہا کہ اصلاحات کے عمل میں پیش رفت جاری ہے، ترسیلاتِ زر میں اضافہ اور مجموعی طور پر برآمدات میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بہتری خوش آئند ہے۔انہوں کہا کہ پالیسی ریٹ کم ہونے کا قرض کی ادائیگی پر مثبت اثر مرتب ہوا، پائیدار ترقی کے لیے ادائیگیوں کا توازن اور کرنٹ اکاؤنٹ اہم ہیں، آئی ٹی کے شعبے میں ماہانہ...
    قواعد نہ ہونے کے باوجود آئینی عدالت میں اعلی ترین تعیناتیوں کی منظوری، 8 سینئر عہدے تخلیق کر دیے گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں آئینی تشریح کے لیے حال ہی میں قائم کی گئی اعلی ترین عدالت، وفاقی آئینی عدالت نے بظاہر آئین کے آرٹیکل 208 کی شق کے تحت کچھ تقرریاں کی ہیں، جن میں بعض ملازمین کو وفاقی حکومت کی اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل پالیسی میں رکھا گیا ہے۔ ایف سی سی کی جانب سے اس ہفتے کے اوائل میں جاری ایک نوٹیفکیشن جس کی منظوری چیف جسٹس امین الدین خان نے دی کے ذریعے 8 سینئر عہدے تخلیق کیے گئے ہیں، جن میں ایک بی ایس-22...
    لاہور: پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کا ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی شہربانو نقوی نے ٹیم تشکیل دی تھی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے ملزم کو گرفتار کیا۔ اے ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق متاثرہ خاتون گلبرگ سے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار تھی، سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر میں خاتون کو رکشے میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اے ایس پی کشمالہ فاروق کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور نے پھاٹکی کے قریب خاتون کا بازو پکڑا اور ہراساں کیا تھا، ملزم محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 18 ہری پور کے انتخابات پر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کر دیئے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص عناصر حسبِ معمول ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈی آر او اور آر او کی تعیناتی کو سازش قرار دینا حقائق کے منافی ہے، جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث افسران کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، ضمنی انتخابات میں کمیشن کے افسران ہی ڈی آر او اور آر او مقرر کئے جاتے ہیں۔ ائیربس طیاروں کا سافٹ ویئر فوری اپ ڈیٹ کرنےسے متعلق قومی ایئرلائن نے وضاحت جاری کردی انہوں...
    روومن پاول کی طوفانی بیٹنگ، یو اے ای بلز نے عجمان ٹائٹنز کو ایلیمینیٹر میں باہر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی، ہو اے ای بلز نے ابو ظہبی ٹی10 لیگ کے ایلیمینیٹر میں شاندار پاور ہِٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عجمان ٹائٹنز کو 47 رنز سے شکست دے دی۔ فل سالٹ، ٹِم ڈیوڈ اور روومن پاول کی دھواں دار بیٹنگ نے مجموعی طور پر 16 چھکے لگائے اور ٹیم کو رواں سیزن کا سب سے بڑا اسکور 162 دلوایا۔سالٹ اور جیمز ونس نے 68 رنز کی برق رفتار شراکت قائم کی۔ ونس 21 رنز بناکر وسیم اکرم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے، مگر سالٹ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد بھی حریف بولرز پر...
    خیبر پختونخوا حکومت نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے این اے 18 ہری پور ضمنی انتخابات کی انکوائری کا فیصلہ کر لیا اور پارٹی کو انکوائری کا اختیار دے دیا ہے۔ شفیع جان کے مطابق ضمنی الیکشن میں کلاس فور سے لیکر ڈپٹی کمشنر تک کی مکمل انکوائری ہوگی، کسی بھی اہلکار یا افسر کے ملوث ہونے پر سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت ملازمین اور افسران دھاندلی میں ملوث نہیں، پھر بھی شفافیت کیلیے انکوائری کر رہے ہیں۔ شفیع...
    فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے ہری پور این اے 18 ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے الزامات بے بنیاد قرار دے دیے۔ الیکشن کمیشن نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ بعض عناصر ہری پور این اے 18  کے ضمنی انتخابات کو متنازع بنانے کے لیے بلاجواز الزامات لگا رہے ہیں، ان دعوؤں میں ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی کو سازش قرار دینا بھی شامل ہے، جو حقائق کے سراسر منافی ہے۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے وضاحت کی کہ جنرل الیکشن میں عملے کی کمی کے باعث ڈی آر اوز اور آر اوز کی تعیناتی ممکن نہیں ہوتی، تاہم ضمنی انتخابات میں ضرورت کے تحت ایسا کیا جاتا ہے، ہری پور این اے 18 کے ضمنی انتخاب میں...
    ریاض احمدچودھری دفعہ370کو غیر کشمیریوں کو علاقے میں آبادکرنے کے لیے منسوخ کیاگیاتھاتاکہ کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں بے روزگار اور بے گھر کیاجائے۔ تاہم کشمیری ان سازشوں کے خلاف مزاحمت کے لئے پرعزم ہیں اور وہ ہندو انتہا پسند قوتوں کے غلام بننے کے بجائے موت کو ترجیح دیں گے۔کشمیریوں نے عالمی برادری پر زور دیاہے کہ وہ مداخلت کرکے ان کی سرزمین اور شناخت کی حفاظت کرے۔ کشمیریوںکو خدشہ ہے کہ اگر ان منصوبوں کو آگے بڑھنے دیا گیا تو ان کی زبان، موسیقی اور روایات سمیت ثقافتی ورثہ ہمیشہ کے لیے مٹ جائے گا۔غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے عوام کو تشویش ہے کہ بھارت کی مودی حکومت ان کی منفرد شناخت مٹانے اورعلاقے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پائیدار ترقیاتی اہداف پروگرام (SAP) کے تحت قومی اسمبلی کے حکومتی بینچوں سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ کو 43 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دیے ہیں،جن کے ذریعے رواں مالی سال 2025-26 میں چھوٹے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق اسٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈارکرتے ہیں، ہر ایم این اے کیلیے 25 کروڑ روپے کی منظوری دی۔ یہ 43 ارب روپے، 50 ارب کے اْس پیکج کاحصہ ہیں، جسے اگست میں منظورکیاگیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس رقم کا سب سے بڑاحصہ پنجاب کو ملا ہے،جہاں 23.5 ارب روپے صرف کیے جائیں گے، جن میں سے 17.6 ارب پنجاب حکومت جبکہ 5.9 ارب دیہی علاقوں...
    ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تیز رفتار فاسٹ بولر مارک ووڈ بریسبین میں شیڈول دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ ٹیم مینجمنٹ نے ان کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیریز کے باقی  میچز کے لیے انہیں احتیاط کے ساتھ استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ووڈ نے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ایشیز ٹیسٹ میں پیس اٹیک کی قیادت کرتے ہوئے تقریباً نو ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کی تھی۔ وہ رواں برس مارچ میں گھٹنے کی سرجری کے بعد سے میدان سے دور تھے۔ انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2024 سری لنکا کے خلاف اولڈ...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چھٹہ کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ کیس آخری مرحلے میں داخلہ ہوچکا ہے اور سٹیٹ کونسل کی جانب سے استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے سٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی اور جج افضل مجوکہ نے سٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ آپ کو سوال نامہ دے رہے ہیں اور آپ جواب جمع کروا دیں، اگر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق طوفان دتواہ کے باعث سری لنکا کو فوری امداد فراہم کر دی گئی۔ پاک بحریہ نے سمندری طوفان کے باعث مدد فراہم کی۔ پاک بحریہ کا جہاز ’’سیف‘‘ بین الاقوامی فلیٹ ایویو میں شرکت کیلئے کولمبو کی بندرگاہ پر موجود ہے۔ پی این ایس ایف کی سمندری طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کوششیں دوست ملکوں کے ساتھ یکجہتی کے جذبے کی عکاس ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سامان سری لنکن حکام کے حوالے کیا گیا۔ امدادی سامان میں خوراک‘ خشک راشن‘ فرسٹ ایڈ کٹس‘ ادویات‘ ضروری آلات شامل ہیں۔ پاک بحریہ متاثرہ علاقوں میں مزید انسانی امداد فراہم کرتی رہے گی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی فضائی حدود کو نو فلائی زون قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ تمام ایئرلائن، پائلٹ، ڈرگ ڈیلر اور انسانی اسمگلروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وینزویلا اور اسکے گرد کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند سمجھا جائے۔گزشتہ ہفتے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے بڑی ایئرلائن کو خبردار کیا تھا کہ وینزویلا کے اوپر پرواز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بگڑ چکی ہے اور فوجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔وییزویلا نے وارننگ پر عمل کرنے والی چھ بڑی بین الاقوامی ایئرلائن کے آپریٹنگ حقوق منسوخ کردیے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز فاف ڈو پلیسی نے چودہ سیزن تک انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کے بعد اس بار نیلامی میں نام نہ دینے اور نئے چیلنج کے طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر انسٹا پوسٹ شیئر کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ آئی پی ایل نے انہیں یادگار تجربات، بے شمار محبت اور عزت دی اور یہ فیصلہ کسی طرح الوداع نہیں بلکہ ایک وقفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ آؤں گا، مسلسل چودہ برس تک آئی پی ایل کا حصہ رہنے کے بعد...
    بھارت کی عالمی سطح پر ایک اور ناکامی، آئی ایم ایف نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارتی معیشت کو سی گریڈ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو دوسرے کم ترین درجے پر رکھتے ہوئے سی گریڈ دے دیا۔آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں 12 – 2011کے بھارت کے معاشی ڈیٹاکو انتہائی پرانا اور ناقص قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سی گریڈ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب معاشی ڈیٹا میں خامیاں ہیں۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی معیشت کے ڈیٹا میں خامیاں معاشی نگرانی...
    حکومتی ذرائع کے مطابق این آئی اے کو مسجد کے امام جماعت کے خلاف کچھ اہم اشارے ملے ہیں اور اسی بنیاد پر این آئی اے نے انہیں حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی لال قلعہ دھماکے کی تحقیقات کرنے والی بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اتراکھنڈ پولس ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق این آئی اے کی ٹیم نے ہلدوانی سے کئی ایسے افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا دہلی دھماکہ کے کلیدی ملزم ڈاکٹر محمد عمر سے تعلق سامنے آیا ہے۔ دہلی دھماکے کی جانچ اب ہلدوانی کے بنبھول پورہ تک پہنچ گئی ہے۔ کل دیر رات این آئی اے،...
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ہادی علی چھٹہ کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ معروف وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس آخری مرحلے میں داخلہ ہوچکا ہے اور اسٹیٹ کونسل کی جانب سے استغاثہ کے تمام گواہان پر جرح مکمل کی گئی۔ عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو 342 کا سوال نامہ فراہم کرنے کی ہدایت کردی اور جج افضل مجوکہ نے اسٹیٹ کونسل سے استفسار کیا کہ آپ کو سوال نامہ...
    پاکستان کے وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے استنبول میں ترکی کی اہم انفراسٹرکچر کمپنیوں اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈیولپمنٹ بینک کے وفود کے ساتھ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان میں سرمایہ کاری اور تعاون کے مواقع پر بات ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے اچ ہولڈنگ کے وفد، جس کی قیادت ٹرانسپورٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر گروپ کے سی ای او سیرہات سوئوکپنار نے کی، سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اپنے کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت عالمی سطح کی معروف انفراسٹرکچر کمپنیوں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی خواہشمند ہے۔ وفد نے پاکستان میں مختلف انفراسٹرکچر منصوبوں میں تعاون کے امکانات پر گہری دلچسپی...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ ہر چیز بے معنی کردی گئی ہے، ضمنی الیکشن میں جوکچھ ہوا سب کے سامنے ہے، آج ہم نے پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماء مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ ڈالا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی جہاں سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے...
    آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)رواں سال اسلام آباد پولیس میں ریکارڈ پرموشنیں،آئی جی اسلام آباد نے 20ہیڈ کنسٹیبلز کو اے ایس آئی کے عہدوں پر ترقی کی منظوری دیدی۔ ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے رواں سال 1016افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دی،رواں سال 10ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدوں پر ترقی دی گئی،27انسپکٹرز کو ڈی ایس پی، 94 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی،189اے ایس آئی کی سب انسپکٹر، 306 ہیڈکنسٹیبلز کی اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی...
    اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ حکومت کے نظام چلانے کے انداز نے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اس کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں ضمنی انتخابات اور حکومتی اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ اس وقت ملک میں آئین، قانون اور عدلیہ کی وقعت تقریباً ختم ہو چکی ہے، اور ضمنی انتخابات میں جو کچھ ہوا، وہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جس طرح نظام چلا رہی ہے، آئی ایم ایف نے بیچ چوراہے بھانڈا پھوڑ دیا...
    عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بھارت کو سی گریڈ دے کر عالمی سطح پر ایک اور ناکامی کی تصویر پیش کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بھارت کے معاشی ڈیٹا، خاص طور پر 2011-12 کے قومی حسابات، کو پرانا اور ناقص قرار دیا گیا ہے۔ IMF نے کہا کہ اس گریڈ کا مطلب ہے کہ بھارت کے پاس دستیاب معاشی اعداد و شمار میں واضح خامیاں موجود ہیں، جو معیشت کی نگرانی اور تجزیے میں رکاوٹ بنتی ہیں۔ عالمی ادارے نے مزید کہا کہ بھارت کی حکومت کا آمدنی پر مبنی جی ڈی پی کا طریقہ کار بھی ماہرین کی جانب سے بارہا تنقید کا شکار رہا ہے، اور یہی کمزور ڈیٹا بنیاد بن کر بھارت کے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتے کی صبح ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ قمبرانی روڈ کے علاقے لنک شاہوانی کراس کے قریب پولیس ناکے کے پاس پہلے ایک کریکر دھماکہ ہوا جس کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے والی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کے لیے سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد میں دوسرا دھماکہ ہوگیا، دونوں دھماکوں میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے میں بی ڈی ایس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا مگر گاڑی میں سوار تمام اہلکار محفوظ رہے، پولیس نے فوری طور پر پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں دھماکے ریموٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ نے  پولیس کی زیر حراست تشدد اور ماورائے عدالت قتل پر تاریخی فیصلہ جاری کردیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں واضح کر دیا ہے کہ ریاست کی طاقت رکھنے والے ادارے کسی بھی صورت شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے اور نہ ہی زیر حراست افراد پر ظلم، بدسلوکی یا تشدد کا کوئی جواز پیش کیا جا سکتا ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ ایک ایسے کیس میں سنایا جس میں چند پولیس اہلکاروں پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈیرہ غازی خان کے رہائشی زریاب خان کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا، تشدد کا نشانہ بنایا اور اس تمام عمل کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔عدالت عظمیٰ...
    یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کا کہنا ہے کہ اس کے ہزاروں اے 320 طیاروں کو فوری طور پر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے جس کی وجہ سے دُنیا بھر میں درجنوں ایئر لائنز کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کی نجی ائیرلائنوں میں مذکورہ سافٹ وئیر انسٹال ہے، تین مختلف ائیرلائنوں کے پاس موجود طیاروں کی تعداد 14 کے لگ بھگ ہے۔ ائیربس نے نئے سوفٹ وئیر کو ختم کرکے پرانے کو دوبارہ ری اسٹور کرنے کے لیے آج رات 12 بجے تک کی ڈیڈلائن دے دی،  ذرائع ائیربس طیارہ ساز کمپنی  نے کہا کہ [مسئلے کا سبب بننے والے ورژن کے ساتھ طیاروں کے اڑان کی سختی سے ممانعت کردی،ائیربیس 320...
    بنگلہ دیش کی ایڈوائزری کونسل کا ایک خصوصی اجلاس ہفتے کو چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی صدارت میں چیف ایڈوائزر کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سابق وزیراعظم اور بی این پی کی چیئرپرسن بیگم خالده ضیا کی جلد صحت یابی کے لیے دعائے صحت کی گئی۔ دعا کی قیادت ریلیئجس افیئرز ایڈوائزر اے ایف ایم خالد حسین نے کی۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی ہائی کمشنر کی ڈھاکا میں بنگلہ دیشی ایئرچیف سے ملاقات اجلاس کے دوران، فارن ڈونیشنز (رضاکارانہ سرگرمیاں) ریگولیشن (ترمیم) آرڈیننس 2025 کے مسودے کو پالیسی سطح اور حتمی منظوری دی گئی۔ ترمیم کے تحت این جی اوز کے رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنایا گیا اور غیر ملکی مالی امداد کے اجرا...
    ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے دوران 7.2 بلین ڈالرز کا امریکی فوجی ساز و سامان افغانستان چھوڑ گئی ہیں، افغان رجیم نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے اور دنیا کیلئے ایک خطرہ بن چکا ہے- 25 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافیوں کے ساتھ ملکی سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی اور بتایا کہ 4 نومبر 2025 سے اب تک دہشتگردی کے خلاف 4910 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، ان آپریشنز کے دوران 206 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، رواں سال ملک بھر میں 67023 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے گئے۔  ان کا کہنا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک )پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی عسکری قیادت کے حالیہ دعوؤں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں خود فریبی کی سوچ رکھنے والی قیادت کی اجارہ داری قائم ہو چکی ہے۔ پاکستان کے خلاف جعلی بیانیہ اور بیرونی پراپیگنڈا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ایک منظم کوشش ہے۔ ہندوستانی قیادت کی خود فریبی، افغان صورتحال، سوشل میڈیا پراپیگنڈا اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے اہم پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کے اس بیان کو ’’خود فریبی‘‘ قرار دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ’’آپریشن سندور‘‘ کے دوران بھارت نے ایک “ٹریلر” دکھایا تھا۔ ترجمان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میں: یہ تو شاید بال ِ جبریل میں اقبال کی ایک غزل کا شعر ہے، جو کچھ یوں ہےتیرا امام بے حضور، تیری نماز بے سرور ایسی نماز سے گزر، ایسے امام سے گزروہ: ہاں اور اقبال نے یہ غزل اپنے قیام ِ لندن کے دوران کم وبیش ایک صدی قبل کہی تھی۔ محض پانچ اشعار کی یہ مختصر ترین غزل میری دانست میں اقبال کے فلسفے اور شاعری میں پنہاں اس پیغام کا مکمل نچوڑ ہے جسے انہوں نے گاہے گاہے مختلف پیرایۂ بیان میں ادا کیا ہے۔ اس غزل میں جہاں وہ ایک عام انسان کے لیے اس عارضی دنیا کو ایک رہ گزر سمجھتے ہوئے اس کے اصل مقام ومرتبے کو واضح کررہے ہیں وہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کے خلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔جسٹس عدنان اقبال چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی آئینی بینچ کے روبرو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا سے متعلق موٹر وہیکل آرڈیننس میں ترمیم اور ای چالان کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ شہر میں سڑکوں کا انفرا اسٹرکچر تباہ حال ہے، شہر میں ٹریفک سگنلز بھی مکمل طور پر فعال نہیں ہیں لیکن اب تک 93 ہزار سے زاید ای چالان جاری کیے جاچکے ہیں۔درخواست گزار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-7 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر مملکت عارف علوی کے بیٹے کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کردیا گیا۔سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے سابق صدر عارف علوی کے بیٹے اواب علوی اور آفتاب جہانگیر کا نام پی این آئی ایل میں شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ عدالت کے روبرو دونوں شخصیات کی جانب سے پی این آئی ایل میں نام شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا، جس کی سماعت آئینی بینچ نے کی۔سماعت کے دوران بیرسٹر علی طاہر نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے قبل ازیں دونوں کے نام پی این آئی ایل سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-01-11 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم نے حالیہ 12 روزہ جنگ میں امریکا اور صیہونی رجیم کو واضح اور تاریخی شکست دی، دشمن پوری تیاری کیساتھ آیا، شر پھیلایا لیکن آخرکار شکست کھا کر خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔ سپریم لیڈر نے مزید کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے اس جنگ کے لیے 20 سال تک منصوبہ بندی کی تھی لیکن ایرانی دفاعی نظام اور قومی مزاحمت کے سامنے وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ سرکاری ٹی وی پر اہم خطاب کرتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر نے کہا ہے کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں دراصل ایرانی تحریک کی اقدار اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ایل پی جی کنٹینر سے بھاری مقدار میں آئس اور ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے این ایف کے مطابق ڈرگ نیٹ ورک لوچستان کے راستے منشیات سمندر کے ذریعے بیرونِ ملک بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔اے این ایف حکام کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایم-8 گوادر سی پیک روڈ پر مشکوک ایل پی جی گیس کنٹینر قبضے میں لیا، جس سے 553.5 کلوگرام آئس اور 40 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جبکہ ڈی ٹی او کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ ادارے کے مطابق منشیات کو پنجگور سے تربت کے...
    ویب ڈیسک : پاکستان 2026-27 کیلئے ای سی او کونسل آف منسٹرز کا چیئرمین منتخب ہو گیا۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انتخاب آج ہونے والے 29ویں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں ہوا، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔  طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے چیئرمین شپ پر پاکستان کو مبارکباد دی۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مبارکباد پر رکن ممالک کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا   ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق اگلا ای سی او وزراتی کونسل اجلاس 2026 میں پاکستان میں منعقد ہوگا۔
    پاکستانی اداکارہ انوشے عباسی نے اپنی والدہ کی چوتھی برسی پر جذباتی پیغام لکھا ہے۔ انوشے عباسی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج اُن کی والدہ ناہید عباسی کی چوتھی برسی ہے۔ اداکارہ نے اپنی ماں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ماں! چار سالوں میں کوئی ایک دن بھی ایسا نہیں گزرا کہ آپ کی یاد نہ آئی ہو، میں ہر روز اللہ تعالیٰ سے آپ کے درجات کی بلندی اور جنت الفردوس کی دعا کرتی ہوں۔‘۔ انہوں نے لکھا کہ ’ماما میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں اور آپ کی کمی روز محسوس ہوتی ہے‘۔ View this post on Instagram A post shared by Anoushay...
    سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے این ایچ اے افسران کو کرپشن الزامات پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ ذیلی کمیٹی مواصلات میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)افسران کو بدعنوانی اورکرپشن کے الزامات کی بنیاد پر ڈی چوک میں لٹکانے کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹر کامل علی آغا کی زیرِ صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، سیکریٹری مواصلات، چیئرمین این ایچ اے نے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔اجلاس میں این ایچ اے حکام نے بتایا کہ کیرج 3 منصوبہ بلیک لسٹ کمپنی کو دئیے جانے کے حوالے سے رپورٹ...
    اکیڈمی نے وزیراعلیٰ سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کے پاس ایسے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے اداروں کو چلانے کا درکار تجربہ نہیں ہے، جو منافع یا کسی منفعت کے بغیر تعلیم و تربیت دے رہے ہوں، اس لیے ضروری ہے کہ آئی سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی کے ماتحت ہی چلایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار حیثیت دینے کا معاملہ مزید متنازعہ ہوگیا، وفاقی ادارے "پاکستان اکیڈمی آف سائنس" نے وزیراعلیٰ سندھ سے آئی بی سی سی ایس کو جامعہ کراچی کے جز کے طور پر برقرار رکھنے کی سفارش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے وزیراعلیٰ کو خط...
    وزارت خارجہ کے مطابق آج 29 ویں ECO-COM اجلاس میں پاکستان کو نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کی قیادت میں 2026-2027 کے لیے ای سی او کونسل آف منسٹرز (COM) کی صدارت سونپی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ای سی او: دہشتگردی ترقی میں رکاوٹ، علاقائی رابطوں کے فروغ کے بغیر ترقی ممکن نہیں، اسحاق ڈار ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کو صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ سینیٹر اسحق ڈار نے ان کی مبارکباد اور حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تمام رکن ممالک کے ساتھ تعاون کے منتظر ہیں اور اگلے COM اجلاس میں پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی :جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور کے ایم سی سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈووکیٹ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ سے متعلق اشتعال انگیز و متنازع بیان کے خلاف سٹی کونسل میں باضابطہ قرارداد جمع کرادی ہے،  قرارداد میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو کھلی ہرزہ سرائی، دریدہ دہنی اور پاکستان کی علاقائی خودمختاری پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔سیف الدین ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ بھارت کی موجودہ سیاسی قیادت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے اور تازہ بیان اس جارحانہ ذہنیت کی عملی مثال ہے،پاکستان کا ہر شہری سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر وطنِ عزیز...
    ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی عادل عسکری نے کہا کہ اگر مذکورہ سینٹر کی علحدگی کا مقصد اس کی کارکردگی کو بڑھانا ہے، اسے الگ کرنے کے بجائے پوری جامعہ کراچی کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتِ سندھ نے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے  کی تصدیق کر دی۔ حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے جمعہ کے روز اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ حکومتِ سندھ جامعہ کراچی میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولاجیکل سائنسز (ICCBS) کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے جا رہی ہے، یہ بات پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی ماروی راشدی نے سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رکن...
    ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں لگی آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہانگ کانگ میں رہائیشی کمپلکس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 128 افراد ہلاک اور 79 زخمی ہو ئے ہیں۔ آگ بجھانے اور سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق آگ ایک ملٹی بلڈنگ کمپلیکس میں نچلی منزل کے اپارٹمنٹ میں لگی اور کھڑکیوں پر موجود فوم کی موصلیت کی وجہ سے آگ کے شعلے تیزی سے پھیلے ۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ہانگ کانگ ایس اے...
    کراچی: جامعہ کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی سی بی ایس کو خودمختار حیثیت دینے کا معاملہ مزید متنازعہ ہوگیا، وفاقی ادارے "پاکستان اکیڈمی آف سائنس" نے وزیراعلی سندھ سے آئی بی سی سی ایس کو جامعہ کراچی کے جز کے طور پر برقرار رکھنے کی سفارش کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے پاکستان اکیڈمی آف سائنسز نے وزیراعلیٰ کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اگر آئی سی سی بی ایس  (انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز ) کی منیجمنٹ یا گورننس کے کچھ معاملات ہیں تو پاکستان اکیڈمی آف سائنس اس کے لیے اپنی خدمات دینے کو تیار ہے۔ اکیڈمی کے صدر اور ممتاز نیشنل پروفیسر کوثر عبداللہ ملک نے وزیراعلی سندھ...
    اپنے بیان میں ایرانی صدر نے لکھا کہ میں رہبر معظم کی حمایت اور پشتیبانی کا شکر گزار ہوں، حکومت، ملتِ بزرگِ ایران کی ہمراہی اور تمام اداروں کی کوششوں کے سہارے، خدمت اور ترقی کے راستے کو سنجیدگی اور عزم کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی، حضرت آیت‌الله خامنه‌ای، کی جانب سے حکومتی اقدامات کی حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر ایک پیغام میں حکومتِ چهاردهم کے اقدامات کی حمایت پر رہبرِ معظم انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔ صدر پزشکیان نے اپنے بیان میں لکھا کہ "میں رہبر معظم کی حمایت اور پشتیبانی کا...
      آسٹریلیا(ویب ڈیسک) لووی انسٹیٹیوٹ نے ایشیا پاور انڈیکس 2025 جاری کردیا۔سفارتی اثر و رسوخ میں سب سے زیادہ 2.3 فیصد،دفاعی صلاحیتوں میں1.1 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ۔ عالمی سطح پرایک بارپھر پاکستان کی سفارتی اوردفاعی کامیابیوں کا اعتراف کرلیاگیا،لووی انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کو ایشیا کی سولہویں بڑی طاقت قرار دے دیا، ایک سال کے دوران سفاری میدان میں سب سے زیادہ دو اعشاریہ تین فیصد اور دفاعی صلاحیتوں میں ایک اعشاریہ ایک فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مستقبل کے وسائل کے لحاظ سے پاکستان ایشیا کی پانچویں بڑی طاقت ہے۔ لووی انسٹیٹیوٹ کےمطابق گزشتہ سال کی نسبت پاکستان نے معاشی تعلقات اور ریزیلینس میں بھی بہتری دکھائی،پاکستان کے تجارتی پارٹنرزمیں چین، یورپی یونین اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں،...
    انڈر 17 ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کو دو فتوحات کے بعد مسلسل دوسری شکست ہوگئی۔ بشکیک میں کھیلے گئے میچ میں یمن کی انڈر 17 فٹبال ٹیم نے پاکستان کو پانچ کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ پہلے ہاف میں یمن کو تین صفر سے برتری حاصل رہی۔ دوسرے ہاف میں یمن نے مزید دو اور پاکستان نے اپنا واحد گول اسکور کیا۔ کھیل کے اختتام پر اسکور 1-5 رہا۔ FULL-TIME Pakistan 1 - 5 Yemen pic.twitter.com/BvAoUR6itq — Pakistan Football Federation (@TheRealPFF) November 28, 2025 واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اپنے ابتدائی دو میچز میں کمبوڈیا اور میزبان کرغزستان کو شکست دی تھی جبکہ لاؤس کے ہاتھوں اسے شکست ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم اپنا...