پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں بنگلہ دیشی لیڈی کیڈٹ جنت‌ال ماویٰ کمانڈنٹ اوورسیز میڈل حاصل کرنے والی پہلی بنگلہ دیشی کیڈٹ قرار پائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: کیڈٹس کا دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ

تقریب میں عراق، فلسطین، قطر، مالی، نیپال، مالدیپ، سری لنکا، یمن، بنگلہ دیش اور نائیجیریا سمیت دوست ممالک کے کیڈٹس نے بھی تربیت مکمل کی۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ انہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیے۔

Heartiest Congratulations to Lady Cadet Jannatul Mawa (Bangladesh Army) on passing out from Pakistan Military Academy (PMA) & receiving coveted Commandant’s Overseas Medal.

She was handed over award by Field Marshal Syed Asim Munir, NI(M), HJ.@ForeignOfficePk@OfficialDGISPR pic.twitter.com/QHNGYJEUb9

— Pakistan High Commission Bangladesh (@PakinBangladesh) October 18, 2025

152ویں پی ایم اے لانگ کورس کے اکیڈمی سینیئر انڈر آفیسر احمد مجتبیٰ عارف راجہ نے سوَرڈ آف آنر حاصل کیا۔

صدرِ پاکستان کا گولڈ میڈل 152ویں کورس کے بٹالین سینیئر انڈر آفیسر زوہیر حسین کو دیا گیا۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملک کے کمپنی جونیئر انڈر آفیسر ٹیک راج کو دیا گیا،چیف آف آرمی اسٹاف مارکس مین میڈل جینٹل مین کیڈٹ سید حاشر حسن نے حاصل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گورک کی خصوصی شرکت

چیف آف آرمی اسٹاف کین 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کورس انڈر آفیسر شاہیر علی کو دیا گیا۔

کمانڈنٹ کا اوورسیز میڈل 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس اسپورٹس سارجنٹ موسٹ جنّت المویٰ نے حاصل کیا۔

کمانڈنٹ کی کین 71ویں انٹی گریٹڈ کورس کے کورس انڈر آفیسر سید عبدالہادی اور 26ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی کورس انڈر آفیسر حادیہ فیاض کو دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آرمی چیف پاسنگ آؤٹ پریڈ فیلڈ مارشل عاصم منیر کاکول اکیڈمی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف پاسنگ ا ؤٹ پریڈ فیلڈ مارشل عاصم منیر کاکول اکیڈمی پاسنگ ا ؤٹ پریڈ بنگلہ دیشی انڈر آفیسر کورس کے چیف آف

پڑھیں:

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، آرمی چیف مہمان خصوصی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹی گریٹڈ کورس مکمل کرنے والوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے۔پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہیں۔پاس آؤٹ والوں میں 40 دوست ممالک کے فوجی بھی شامل ہیں جن کا تعلق عراق، مالدیپ، مالی، نیپال، فلسطین، سری لنکا، یمن، نائیجیریا اور بنگلا دیش سے ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر حاضرین نے کھڑے ہو کر ان کا شاندار استقبال کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملٹری اکیڈمی کاکول میں تربیت مکمل کرنے والے کیڈٹس کا دفاع وطنِ کےلیے ہر قربانی دینےکےعزم کا اعادہ
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: کیڈٹس کا دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پریڈ معائنہ ، نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، آرمی چیف مہمان خصوصی
  • پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل بطور مہمان خصوصی شریک
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فیلڈ مارشل کی خصوصی شرکت
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، فیلڈ مارشل مہمان خصوصی
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب؛ فیلڈمارشل مہمان خصوصی
  • پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، آرمی چیف مہمان خصوصی