پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ: کیڈٹس کا دفاع وطن کے لیے ہر قربانی دینے کے عزم کا اعادہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جہاں تربیت مکمل کرنے والے کیڈیٹس نے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے دل و جان سے قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر کیڈیٹس نے اپنے جذبات اور عزمِ خدمتِ وطن کو مختلف انداز میں بیان کیا۔
اکیڈمی سینیئر انڈر آفیسر احمد مجتبٰی عارف راجا نے کہاکہ میں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں قوم سے گہری محبت اور وابستگی کے اظہار کے لیے شمولیت اختیار کی۔ جوش، لگن اور عزم کے ساتھ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: 148ویں پی ایم اے لانگ اور دیگر کورسز کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ
پریذیڈنٹ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بٹالین سینیئر انڈر آفیسر زوہیر حسین نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم اے نے شخصیت نکھارنے کے ساتھ قوم کی خدمت، وفاداری اور بہادری کا گہرا احساس پیدا کیا۔
جینٹل مین کیڈٹ سید حاشر حسن نے کہاکہ پی ایم اے نے حوصلے اور ایمانداری کے ساتھ پاکستان کا دفاع کرنے کا جذبہ پیدا کیا۔
کورس انڈر آفیسر شہیر علی نے بتایا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں گزارا وقت ایک بہترین سفر رہا، پی ایم اے نے ہمیں چیلنجز سے بھرپور دنیا میں عزت و وقار کے ساتھ خدمت کے لیے تیار کیا ہے۔
نیپال سے تعلق رکھنے والے کمپنی جونیئر انڈر آفیسر ٹیکراج راوت کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اپنے وطن نیپال کی نمائندگی کرنا میرے لیے بے حد اعزاز کی بات ہے۔ یہ سفر نظم و ضبط، دوستی اور ناقابلِ فراموش یادوں سے بھرپور رہا، پی ایم اے کا دل کو چھو لینے والا سفر بہت یاد آئے گا۔
کورس انڈر آفیسر سید محمد ہادی نے کہاکہ مجموعی طور پر بہترین کیڈٹ ہونے پر کمانڈنٹ کین حاصل کرنا فخر کا لمحہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم اے نے صلاحیت دریافت کرنے اور مشکل حالات میں ثابت قدمی سے کارکردگی دکھانے کے قابل بنایا۔
کورس انڈر آفیسر ہادیہ نے بتایا کہ مجھے اپنے کورس کی مجموعی طور پر بہترین لیڈی کیڈٹ ہونے پر کمانڈنٹ کین سے نوازا گیا۔ قوم کی خدمت کا خواب دیکھنے والی نوجوان خواتین کے لیے ایک رول ماڈل بننا چاہتی ہوں۔
بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والی کورس سپورٹس سارجنٹ جنت ال ماویٰ کو بہترین فرینڈلی کنٹری لیڈی کیڈٹ قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اس معزز ادارے میں تربیت کے دوران ترقی، نظم و ضبط، اور دوستی کا سفر گزرا۔ ان کے مطابق سخت تربیت کے دوران مشترکہ چیلنجز، کامیابیوں اور تجربات نے دائمی دوستی کا رشتہ قائم کر دیا۔
اکیڈمی اسپورٹس سارجنٹ شاہ فیاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر عزم، غیرت اور ایمان کا سفر تھا۔
سارجنٹ عاصم منظور نے کہا کہ یہ وردی صرف لباس نہیں بلکہ ذمہ داری، عزت اور شہداء کی امانت ہے۔
کمپنی سارجنٹ میجر محمد ابراہیم نے کہاکہ میرا پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنے کا مقصد قوم کا دفاع اور ملک کی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے علاقے (بلوچستان) کے لوگ کسی بھی شعبے میں کسی سے کم نہیں۔
جینٹل مین کیڈٹ احمد نے بتایا کہ میرے والد اور بڑے بھائی اس وطن کی بقا کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، اور میں اپنے خاندان کی روایات کے مطابق ملک کی حفاظت کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز
کمپنی جونیئر انڈر آفیسر احمد نعمان نے کہاکہ میرے والد بھی ملک کے مختلف علاقوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، بچپن سے اپنے والد صاحب کو اس وردی میں دیکھ کر پاک فوج میں شمولیت کا جذبہ پیدا ہوا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ کے اختتام پر یہ بات واضح ہوئی کہ بہترین کیڈٹس کی صورت میں پاکستان ملٹری اکیڈمی نے ایک بار پھر نظم و ضبط، عزم اور کردار کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پی ایم اے دفاع وطن عزم کا اعادہ کاکول کیڈٹس وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایم اے دفاع وطن عزم کا اعادہ کاکول کیڈٹس وی نیوز پاکستان ملٹری اکیڈمی پی ایم اے نے انڈر آفیسر انہوں نے نے کہاکہ کے ساتھ کے لیے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب، آرمی چیف مہمان خصوصی
ویب ڈیسک:پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لانگ کورس، ٹیکنیکل کورس، لیڈی کیڈٹ کورس اور اینٹی گریٹڈ کورس مکمل کرنے والوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب جاری ہے۔
پی ایم اے کاکول میں 152 ویں لانگ کورس، 37 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس، 71 ویں اینٹی گریٹٹ کورس اور 26 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی شاندار تقریب جاری ہے جس کے مہمان خصوصی فیلڈ مارشل اور آرمی چیف عاصم منیر ہیں۔
فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا