فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پریڈ معائنہ ، نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں ہفتہ کو 152ویں پی ایم اے لانگ کورس،71ویں انٹیگریٹڈ کورس،26ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور 37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق عراق، فلسطین، قطر، مالی، نیپال، مالدیپ، سری لنکا، یمن، بنگلہ دیش اور نائجیریا سمیت متعدد دوست ممالک کے کیڈٹس بھی پاکستان ملٹری اکیڈمی سے پاس آئوٹ ہوئے ۔
چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔چیف آف آرمی سٹاف نے پریڈ کا معائنہ کیا اور نمایاں کیڈٹس کو ایوارڈز دیئے۔ اعزازی شمشیر (سورڈ آف آنر )152ویں پی ایم اے لانگ کورس کے سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبیٰ عارف راجہ کو دی گئی۔(جاری ہے)
پریذیڈنٹ گولڈ میڈل بٹالین سینئر انڈر آفیسر زوہیر حسین ( 152ویں پی ایم اے لانگ کورس) کودیا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اوورسیز گولڈ میڈل دوست ملک کے کمپنی جونیئر انڈر آفیسر ٹیک راج ( 152ویں پی ایم اے لانگ کورس) کو دیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف مارکسمین میڈل کیڈٹ سید حاشر حسن (152ویں پی ایم اے لانگ کورس)کو دیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف کین کورس انڈر آفیسر شاہیر علی(37ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس) کو دیا گیا۔ کمانڈنٹ کا اوورسیز میڈل کورس سپورٹس سارجنٹ موسٹ جنت الماوا (26ویں لیڈی کیڈٹ کورس) کو دیا گیا۔ کمانڈنٹ کے کینز کورس انڈر آفیسر سید عبدالہادی(71ویں انٹیگریٹڈ کورس) اور کورس انڈر آفیسر ہادیہ فیاض کو (26ویں لیڈی کیڈٹ کورس) کو دیئے گئے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چیف آف آرمی سٹاف انڈر آفیسر کو دیا گیا
پڑھیں:
وزیراعظم کے وطن پہنچتے ہی فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیر قانون
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہو جائےگا، وزیراعظم شہباز شریف ملک میں نہیں تھے وہ آئیں گے تو سارا کام ہو جائےگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ کام وزارت دفاع نے کرنا ہے جو ہو جائےگا، ہو سکتا ہے فائل ورک ہو چکا ہو۔
مزید پڑھیں: ہو سکتا ہے فیلڈ مارشل کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہو، حنیف عباسی
واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی ہے، جس کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے۔
ترمیم کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت ملازمت 5 سال ہوگی، اور حکومت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پہلا چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا فیصلہ بھی کرلیا ہے۔
دوسری جانب ابھی تک حکومت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کی گیا، جس پر چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔
ادھ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہو سکتا ہے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن ہوگیا ہو، ہماری مرضی جب چاہیں اعلان کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ذریعے پاکستان کو ایسی عزت ملی جس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی حدود میں رہتے ہوئے بھارت کے طیارے گرائے، جسے دنیا نے تسلیم کیا۔
مزید پڑھیں: قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی صورتحال بلی کے خواب میں چھیچھڑے جیسی ہے، ہم نے بہت جیلیں دیکھیں لیکن کبھی ملک کے خلاف سازش نہیں کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئینی ترمیم چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل نوٹیفکیشن وی نیوز