پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اوربیرونی چیلنجز کامقابلہ کیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 71ویں انٹیگریٹڈ کورس اور26ویں لیڈی کیڈٹ کورس اور152ویں پی ایم اے لانگ کورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاس آئوٹ ہونے والے کیڈٹس کومبارکباد پیش کرتا ہوں ،پاسنگ آئوٹ پریڈ کامعائنہ کرنامیرے لیے فخرکاباعث ہے ،معرکہ حق میں پاک فوج نے ملک کابھرپور دفاع کیا،پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اوربیرونی چیلنجز کامقابلہ کیا،آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فوج نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کوشکست دی ،دشمن کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے رافیل طیاروں کومارگرایا،پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ایک تاریخی حیثیت کی حامل ہے
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاک فوج نے
پڑھیں:
محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔